امریکی شخص پر قسمت 8 سال بعد دوبارہ مہربان ہو گئی
ٹکٹ اس نے مورننگ سائیڈ کی ایک ایکسون پیٹرول پمپ سے خریدا تھا
امریکہ کے میری لینڈ میں ایک شخص نے قسمت کا ساتھ پکڑ لیا ہے اور یہ پہلی بار نہیں بلکہ دوسری بار ہوا ہے۔
پرنس جارجز کاؤنٹی کا رہائشی جو خود کو “دی 50 ہزار ڈالرز مین” کا خطاب دے چکا ہے، لاٹری ہیڈ کوارٹرز پر دوبارہ پہنچا لیکن اس بار 50,000 ڈالر کا انعام لینے پہنچا۔
یہ خوش قسمت شخص 2018 میں سکریچ آف ٹکٹ سے 250,000 ڈالر جیت چکا تھا۔ اب آٹھ سال بعد، 18 اکتوبر کے پاور بال ڈرا میں اس نے چار سفید گیندوں کا نمبر ملایا اور 50,000 ڈالر کا انعام اپنے نام کر لیا۔ ٹکٹ اس نے مورننگ سائیڈ کی ایک ایکسون پیٹرول پمپ سے خریدا تھا۔
لاٹری افسران کو بتایا کہ جب اس نے ایپ پر ٹکٹ اسکین کیا تو 50,000 ڈالر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ میں نے نمبرز دوبارہ چیک کیے، یقین ہی نہیں آ رہا تھا اس وفاقی ملازم نے کہا۔ جمعہ کو بالٹیمور ہیڈ کوارٹرز پہنچ کر انعام وصول کیا۔
خوش قسمت امریکی نے مزید کہا کہ اگر ایک نمبر اور مل جاتا تو تھوڑا اور خوش ہوتا، لیکن یہ بھی کمال کا انعام ہے۔
پہلی جیت کے پیسوں سے نئی کار لی تھی اور بچت بڑھائی تھی۔ اب اس نئے انعام کے لیے ابھی کوئی پلان نہیں بنایا، لیکن یقیناً کچھ مزہ تو آئے گا!
