بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے این ڈی یو کا دورہ بطور سابق طالب علم کیا،

بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے این ڈی یو کا دورہ بطور سابق طالب علم کیا، وہ اس ادارے سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کر چکے ہیں۔

ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ عسکری تعلیم، مشترکہ تربیت اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پاک–بنگلہ دیش افواج کے درمیان عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے تاریخی، برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے