عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر بیٹی کی تردید سامنے آگئی
عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل
معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ان کی بیٹی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے، جس میں ان اطلاعات کو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
عابدہ پروین کی بیٹی نے واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ خیریت سے ہیں اور بالکل صحت مند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور عوام کو ایسی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
عابدہ پروین کی بیٹی نے وضاحت کی کہ جمعرات کے روز لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا جن کا نام عابدہ پروین تھا، اسی مماثلت کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی اور یہ جھوٹی خبریں پھیل گئیں۔
انہوں نے مداحوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی خبر کی تصدیق مستند ذرائع سے کریں۔
