کراچی، رواں سال بھی سڑکیں خون میں نہا گئیں، صرف 8 دن میں 23 جانیں ضائع

کراچی، رواں سال بھی سڑکیں خون میں نہا گئیں، صرف 8 دن میں 23 جانیں ضائع

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 14 مرد، 4 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں

 شہرِ قائد میں بے قابو اور بدنظم ٹریفک نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے، جہاں رواں سال 2026 کے ابتدائی 8 دنوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 221 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 14 مرد، 4 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، جو ٹریفک نظام کی سنگین ناکامی اور شہریوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ مختلف حادثات میں ٹریلر کی ٹکر سے 4 افراد جان سے گئے، جبکہ واٹر ٹینکر کے نیچے آ کر ایک شہری کچلا گیا۔

اسی طرح بس کی ٹکر سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اوور اسپیڈنگ، ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، ناقص نگرانی اور ہیوی گاڑیوں کی بے قابو آمدورفت نے کراچی کی سڑکوں کو موت کا میدان بنا دیا ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، ہیوی گاڑیوں کے لیے مخصوص اوقات، اور مؤثر نگرانی کا نظام نافذ کیا جائے، بصورت دیگر یہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے