موسیقاروں، گلوکاروں اور نغمہ نگاروں میں رائلٹی چیکس کی تقسیم

موسیقاروں، گلوکاروں اور نغمہ نگاروں میں رائلٹی چیکس کی تقسیم

شرکاء نے اس اقدام کو فنکاروں کی خدمات کے اعتراف کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔

لاہور میں موسیقی سے وابستہ فنکاروں کے اعزاز میں رائلٹی چیکس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی موسیقی کی دنیا کے معروف گلوکاروں، موسیقاروں اور نغمہ نگاروں نے شرکت کی۔

تقریب میں نامور گلوکار غلام علی، انور رفیع، طارق طافو، تنویر آفریدی، شازیہ منظور، نشو بیگم، عارفہ صدیقی، میگھا اور رومیسہ سمیت شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر سینئر اور نوآموز گلوکاروں نے سدا بہار گیتوں پر اپنی آواز کا جادو جگایا اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔

تقریب کے دوران موسیقی کے عظیم ناموں استاد فرخ فتح علی خان، ماسٹر عبداللہ، طافو خان، جمیل الدین عالی، موسیقار خلیل احمد، خواجہ پرویز، تسلیم فاضلی، ایم ارشد اور مقبول صابری سمیت دیگر فنکاروں کے ورثاء میں رائلٹی چیکس تقسیم کیے گئے۔

شرکاء نے اس اقدام کو فنکاروں کی خدمات کے اعتراف کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔

فنکاروں کا کہنا تھا کہ موسیقی کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے روشن ستاروں کی قربانیوں اور محنت کو یاد رکھنا نہایت قابلِ ستائش عمل ہے اور رائلٹی کی ادائیگی سے نہ صرف فنکاروں بلکہ ان کے اہل خانہ کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں تاکہ پاکستانی موسیقی کے ورثے کو محفوظ رکھا جاسکے اور فنکاروں کو ان کا جائز حق ملتا رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے