پاکستان نے گھڑ سواری میں تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان نے گھڑ سواری میں تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا

عثمان خان ایونٹنگ میں مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن پر آگئے

گھڑ سواری میں پاکستان  نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے رینکنگ میں ٹاپ پر آگئے۔

پاکستان کے باصلاحیت نوجوان گھڑ سوار عثمان خان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنے کمالات کا لوہا منواتے ہوئے مڈل ایسٹ اور افریقہ ایونٹنگ زون میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن نے مڈل ایسٹ اور افریقا زون کی رینکنگ جاری کی ہے۔ عثمان خان ایونٹنگ میں مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی انڈر 15 اسکواش میں شاندار کامیابی، ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام

انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی رینکنگ میں کل 6 ایونٹنگ زونز ہیں۔ ایونٹنگ زونز کی رینکنگ کی بنیاد پر چیمپئن شپ کی درجہ بندی کا فیصلہ ہوتا ہے۔

عثمان خان کی اس کامیابی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی بھی مقابلے میں کم نہیں ہیں۔ وہ 2019 سے 2021 تک بھی اسی زون میں نمبر ون رائیڈر رہے تھے، اور اب ایک مرتبہ پھر اپنے کھیل کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف عثمان خان کی محنت اور صلاحیت کا نتیجہ ہے، بلکہ پاکستان میں گھڑ سواری کے کھیل کو بھی عالمی سطح پر مزید شہرت دلانے کا موجب بنے گی۔

عثمان خان کی اس شاندار کامیابی پر پاکستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ان کے حوصلے اور عزم کو سراہا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے