ہیئر ایکسٹینشنز کا تجربہ مہنگا پڑ گیا، ندا یاسر کا چونکا دینے والا انکشاف
ندا یاسر کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
پاکستانی مارننگ شو کی معروف میزبان اور پروڈیوسر ندا یاسر نے اپنی ذاتی زندگی سے جڑا ایک حیران کن تجربہ شیئر کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے دبئی سے ہیئر ایکسٹینشنز لگوائی تھیں جو مکمل طور پر قدرتی بالوں میں سلوائی گئی تھیں اور دیکھنے میں نہایت خوبصورت لگتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لمبے بال ملنے پر وہ بہت خوش تھیں اور باقاعدگی سے ایکسٹینشنز کی صفائی کے لیے شیمپو بھی استعمال کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ شیمپو کے بعد ان کے قدرتی بال تو جلد خشک ہوجاتے تھے، تاہم جہاں ہیئر ایکسٹینشنز لگی ہوتی تھیں وہ حصہ زیادہ دیر تک نم رہتا تھا۔ اسی لاپرواہی اور مسلسل نمی کی وجہ سے بعد میں انہیں شدید مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔
ندا یاسر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہیئر ایکسٹینشنز کے استعمال، ان کی دیکھ بھال اور ممکنہ نقصانات پر بحث شروع ہو گئی ہے جبکہ کئی صارفین نے اس تجربے کو دوسروں کے لیے ایک سبق قرار دیا ہے۔
