امریکا، دوران تدفین جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکا، دوران تدفین جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پارکنگ ایریا میں کسی قسم کا تنازع ہوا، جس کے بعد اچانک گولیاں چلنا شروع ہو گئیں

 امریکا کی ریاست یوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی میں چرچ کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ کے ایک خوفناک واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرچ میں ایک تدفین تقریب جاری تھی اور باہر کسی بات پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس (مورمن چرچ) کے چیپل کے باہر پارکنگ لاٹ میں ہونے والی تلخ کلامی اچانک فائرنگ میں تبدیل ہو گئی۔

پولیس افسر گلن ملز نے میڈیا کو بتایا کہ ’’پارکنگ ایریا میں کسی قسم کا تنازع ہوا، جس کے بعد اچانک گولیاں چلنا شروع ہو گئیں، اس وقت چرچ کے اندر تدفین ہو رہی تھی۔‘‘

حکام کے مطابق واقعے میں کم از کم آٹھ بالغ افراد نشانہ بنے، جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ دیگر افراد کی طبی صورتحال واضح نہیں ہو سکی۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے فوری طور پر ملزمان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جنازے میں شریک درجنوں افراد سے بطور گواہ بیانات لینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

امریکی ایف بی آئی نے بھی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے