واشنگٹن میں پولر بیئر ڈِپ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

واشنگٹن میں پولر بیئر ڈِپ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

پولر بیئر ڈپ ہر سال سردیوں میں منعقد کیا جانے والا ایک ایسا ایونٹ ہے، جس شامل تمام شرکاء کو انتہائی سرد درجہ حرارت کے باوجود پانی میں جاکر کچھ چند منٹ گزارنا ہوتا ہے

واشنگٹن میں تقریباً 5,000 افراد نے پولر بیئر ڈِپ کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تاہم ابھی کامیابی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

پولر بیئر ڈپ ہر سال سردیوں میں منعقد کیا جانے والا ایک ایسا ایونٹ ہے، جس شامل تمام شرکاء کو انتہائی سرد درجہ حرارت کے باوجود پانی میں جاکر کچھ چند منٹ گزارنا ہوتا ہے۔

 امریکہ میں یہ ایونٹ عموماً کسی فلاحی ادارے کے لیے فنڈ جمع کرنے کے مقصد سے کیے جاتے ہیں، تاہم کینیڈا میں، پولر بیئر عام طور پر نئے سال کی خوشی منانے کے لیے یکم جنوری کو منعقد کیا جاتا ہے۔

واشنگٹن میں رواں برس کے آغاز پر ممکنہ طور پر پولر بیئر ڈب کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی گئی۔ جس میں تقریباً 5,000 افراد نے ایک ہی وقت میں سرد پانی میں ’’پولر بیئر ڈِپ‘‘ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے 10 منفرد ریکارڈز جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہیں

واضح رہے کہ برچ بے چیمبر آف کامرس، بلیین برچ بے پارک اینڈ ریکری ایشن ڈسٹرکٹ 2 اور بیلنگھم واٹکام کاؤنٹی ٹورازم نے مل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی، جس کا مقصد سب سے زیادہ تعداد میں پولر بیئر ڈِپ کرنے والوں کا ریکارڈ بنانا تھا۔

ماضی میں یہ ریکارڈ 2,461 شرکاء کا تھا، جبکہ 13 دسمبر کو سولا، ناروے میں 3,134 افراد نے سرد پانی میں چھلانگ لگا کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

برچ بے میں جمعرات کے دن 6,213 افراد نے رجسٹرڈ کرایا، جن میں سے 4,917 افراد کو پیسیفک ملٹی اسپورٹس نے پانی میں داخل ہوتے ہوئے باضابطہ طور پر شمار کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج بریٹنی ڈن کا کہنا ہے کہ  یہ نیا ریکارڈ قائم ہوا یا نہیں ابھی اس حوالے سے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جا رہا ہے، کیونکہ گنتی کے دوران کچھ مسائل پیش آئے تھے۔

اس ریکارڈ کے لیے تمام شرکاء کو صرف سوئمنگ سوٹس اور جوتے پہننا کی اجازت تھی تاہم موسم سرما کی مناسبت سے گرم لباس پہننا ممنوع تھا۔

ریکارڈ کو قائم کرنے کے لیے تمام شرکاء کے لیے ضروری تھا کہ وہ ڈپ کرتے ہوئے پانی میں کم از کم 6 منٹ گزارے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے