رمضان اور عیدین کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

رمضان اور عیدین کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

ماہر فلکیات نے رمضان، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد: ماہرِ فلکیات پروفیسر ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے سائنسی بنیادوں پر رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیش گوئیاں کردی ہیں۔

ماہرِ فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے باعث یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائے جانے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

اسی طرح ذوالحج کا آغاز 17 مئی سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سائنسی حسابات کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔

ماہرِ فلکیات نے واضح کیا کہ یہ تمام تاریخیں فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر بتائی گئی ہیں، حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے