رجب بٹ کی سالگرہ مگر اہلیہ اور بیٹا غائب؛ مداح حیرت میں مبتلا
رجب بٹ کی سالگرہ پراہلیہ اور بیٹے کی غیر موجودگی نے مداحوں کو حیران کردیا
پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی، تاہم اس موقع پر ان کی اہلیہ ایمان اور بیٹے کی عدم موجودگی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جس کے بعد مختلف سوالات اور تبصرے سامنے آنے لگے۔
رجب بٹ کی سالگرہ کی سرپرائز تقریب ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں ان کی والدہ، بہن اور قریبی دوست ندیم نانی والا شریک تھے، تاہم اہلیہ اور بیٹے کی غیر موجودگی نے مداحوں کو حیران کردیا۔
اس سے قبل بھی لندن سے پاکستان واپسی پر رجب بٹ کی جانب سے اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں، جس نے حالیہ صورتحال کے بعد خدشات کو مزید تقویت دی۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی آرا واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم نظر آئیں، کچھ صارفین نے کہا کہ یہ رجب بٹ کا ذاتی یا باہمی فیصلہ ہو سکتا ہے اور وہ اپنی نجی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں جبکہ بعض نے خدشہ ظاہر کیا کہ میاں بیوی کے تعلقات میں ممکنہ اختلافات موجود ہوسکتے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگتا ہے خاندان اپنی بہو کو قبول نہیں کررہا جبکہ ایک اور صارف نے رجب بٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل درست کر رہے ہیں، ہر بات کو سوشل میڈیا پر لانا ضروری نہیں، خاص طور پر جب بچہ بہت چھوٹا ہو۔
