پاکستان انڈر19 ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز جیت لی
اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان انڈر19 ٹیم نے ایشیاکپ کے بعد ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
ہرارے: پاکستان انڈر19 ٹیم نے فائنل میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی کرکٹ سیریز جیت لی۔
پاکستان اور زمبابوے کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل ہرارے میں کھیلا گیا جس میں شاہینوں نے یکطرفہ مقابلے اپنے نام کرکے سہ ملکی سیریز جیت لی ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 159 رنز کے تعاقب میں صرف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
میچ میں پاکستانی اوپنر سمیر منہاس نے شاندار سنچری کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 114 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
سمیر منہاس کے بعد محمد شایان 38 رنز اور عثمان خان نے 2 ناقابل شکست رنز بناکر ٹیم کو کامیابی کی طرف لے گئے۔
زمبابوے کی ٹیم 45 ویں اوور میں صرف 158 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان انڈر19 ٹیم نے ایشیاکپ کے بعد ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
