وزن میں کمی کیلئے ہفتے بھر میں کتنی ورزش درکار ہے؟

وزن میں کمی کیلئے ہفتے بھر میں کتنی ورزش درکار ہے؟

ایک منفرد تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے 5 گھنٹے ورزش کرنی چاہیے۔

دنیا کی ایک بڑی آبادی اپنے بڑھے ہوئے وزن سے پریشان ہے، اور اس میں کمی کے لیے کئی طرح جتن کرتی دکھائی دیتی ہے جن میں ورزش  بھی شامل ہے۔

تاہم وزن میں کمی کے لیے کونسی اور کتنے دورانیے کی ورزش کی جائے جو اس مسئلے کے حل میں مددگار ثابت ہو۔

ایک منفرد تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے 5 گھنٹے ورزش کرنی چاہیے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق ہر ہفتے تسلسل سے 5 گھنٹے ورزش کرنے کی عادت سے جسم اندرونی چربی کو گھلا کر توانائی کے لیے استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاص قسم کی ورزش بھوک کو کم کرتی ہے، تحقیق

اس تحقیق میں محققین نے صحت مند ایتھلیٹس اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں پر مشتمل 2 گروپس کو شامل کیا۔

تحقیق میں شامل ذیابیطس کے مریض ورزش کرنا پسند نہیں کرتے تھے جبکہ ایتھلیٹس ہر ہفتے ساڑھے 9 گھنٹے ورزش کرتے تھے۔

محققین نے دونوں گروپس کو اپنے معمولات ایک دوسرے سے تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔

تحقیق کے آغاز اور طرزِ زندگی کے معمولات میں تبدیلی کے بعد دونوں گروپس میں شامل افراد کے جسمانی نمونوں کو اکٹھا کرکے جسم کے اندر چربی کی مقدار کا تجزیہ کیا گیا۔

اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جب ذیابیطس کے مریضوں نے ہر ہفتے 5 گھنٹے ورزش کو عادت بنایا تو انسولین کی حساست بہتر ہوگئی، کولیسٹرول اور گلوکوز لیول کی سطح میں کمی آئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ ورزش کو معمول بنانے سے جسم کا چربی ذخیرہ کرنے کا نظام تبدیل ہوتا ہے اور جسم اس چربی کو توانائی کے حصول کے لیے گھلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی طور پر متحرک ہوکر آپ اپنے جسم کی چربی گھلانے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے