صدر ٹرمپ کے بعد نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستان کے دلدادہ نکلے
ظہران ممدانی کا پاکستان کی خوبصورتی کا برملا اعتراف
امریکی صدر ٹرمپ کے بعد نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستان کے دلدادہ نکلے، تاہم انہوں نے پاکستان کی خوبصورتی کا برملا اعتراف کیا۔
میئرظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک بار لاہور کا سفر کیا تھا اور لاہور انتہائی خوبصورت شہرہے، تاہم حلف لینے کے بعد میئر ظہران ممدانی کی ملاقات لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون ثمینہ سے ہوئی، یہ ملاقات عکاسی کرتی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی درحقیقت پاکستان کے حقیقی سفیر اور مثبت چہرہ ہیں۔
پاکستانی شہری ثمینہ نے ظہران ممدانی کو میئر نیویارک منتخب ہونے پر مبادکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کا رویہ اور لوگوں کے لیے دلی ہمدردی قابل تقلید ہے، ایسی دنیا جہاں لوگ متحد نہیں، اُن کے دلوں میں نرمی پیدا کرنے پر میں آپ کی مشکور ہوں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں آپ ہمارے لیے روشنی اور امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں، جب میں نیویارک سے باہر جاتی ہوں تو مجھے لوگوں کے چہروں پر خوشی اور اطمینان نظر آتا ہے، آپ کی وجہ سے نیویارک کی خوبصورتی دوبالا ہو چکی ہے، آپ جیسے لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت اور تحفہ ہیں۔
ظہران ممدانی دوران ملاقات کے دوران آبدیدہ ہو گئے جبکہ ملاقات میں گفتگو سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ظہران ممدانی کی پاکستان سے محبت واضح جھلکتی ہے۔
