مٹی اور پانی کے بغیر پودے اگانے والا دنیا کا پہلا ایروپونک سسٹم متعارف
ایروپونکس ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں مٹی یا کسی اور میڈیم کے بغیر ہوا یا دھند کے ماحول میں پودوں کی کاشت کی جاتی ہے
دنیا کا پہلا ایروپونک ڈیسک ٹاپ سسٹم تیارکر لیا گیا ہے جس سے گھروں میں مٹی اور پانی کے بغیر پودے اگائے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایروپونکس ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں مٹی یا کسی اور میڈیم کے بغیر ہوا یا دھند کے ماحول میں پودوں کی کاشت کی جاتی ہے،اس طریقہ کار کا استعمال طویل عرصے کیا جارہا ہے، اور بہت سے لوگ اسے پودوں کی کاشت کا مستقبل سمجھتے ہیں۔
تاہم اب آپ ایزسٹِی پلانٹ کلٹیویٹر نامی دنیا کے پہلے ایروپونک ڈیسک ٹاپ ایکو سسٹم کے ساتھ اپنے گھر میں بیٹھ کر اس دلچسپ عمل کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
ایزسٹِی پلانٹ کلٹیویٹر جسے یونی ژینگ نے ڈیزائن کیا ہے ایک ایروپونک سسٹم ہے جسے دنیا کا سب سے جدید گملہ کہا جائے تو بے جانہ نہ ہوگا، شفاف کنٹینر میں پودے کی جڑوں کو واضح طور پر بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو ہوا میں معلق ہوتی ہیں، جبکہ پودے کی افزائش کے لیے مٹی اور پانی کے بجائے ایک اسپرے کے ذریعے نیوٹرنٹ سے بھرپور بخارات کا استعمال کیاجاتا ہے جو ڈیوائس کے نیچے دیے گئے ہیں، یہ بخارات پودوں کو غذائیت فراہم کرتے ہیں اور افزائش میں مدد دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منی پلانٹ کا پودا ہر گھر میں لازمی کیوں رکھنا چاہیے؟ 5 حیرت انگیز فائدے جانیں
از سٹی ایک طرح پودے کی افزائش کا براہ راست نظارہ پیش کرتا ہے جسے آپ ہر دن دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں ہائی ٹرانسپیرنسی پی سی چیمبر ہے جس کی سطح پر خاص کوٹنگ ہے تاکہ بخارات کے مسلسل اسپرے سے سطح صاف رہے۔
آپ پودے کی جڑوں کی نشوونما، شاخوں کے نمونے، اور غذائیت کے جذب ہونے کے عمل کو حقیقی وقت میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں ایک ہیٹنگ سسٹم، تین مختلف بخار موڈز اور فوٹوسنتھیسس کے لیے لائٹ بھی موجود ہے، اس میں ایک ہیٹنگ سسٹم بھی دیا گیا ہے جس کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45°C تک ہو سکتا ہے۔
اس میں تین بخارات کے موڈز ہیں جو مختلف پودوں کے لیے مناسب پانی اسپرے کرتے ہیں، اور ایک گرو لائٹ ہے جو قدرتی سورج کی روشنی کی نقل کرتی ہے تاکہ پودے کی فوٹوسنتھیسس بڑھ سکے۔
ایزسٹِی پلانٹ کلٹیویٹر ایک جدید ایروپونک سسٹم یہ پروڈکٹ کیک اسٹارٹر پر 138,000 ڈالر سے زیادہ جمع کر چکا ہے اور آپ اسے رعایتی قیمت پر پری آرڈر کر سکتے ہیں۔
