گرین لینڈ سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر ڈنمارک کا سخت ردِعمل

گرین لینڈ سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر ڈنمارک کا سخت ردِعمل

امریکا کو ڈنمارک کی ریاستوں یا خودمختار علاقوں پر قبضہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ سے متعلق بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

ڈنمارک کی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر گرین لینڈ کے بارے میں دھمکیاں دینا بند کریں۔

مزید پڑھیں: ڈنمارک اور نیدرلینڈز سے ایف 16 طیارے یوکرین بھیجے جا رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ امریکا گرین لینڈ پر قبضہ کیوں کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ امریکا کو ڈنمارک کی ریاستوں یا خودمختار علاقوں پر قبضہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، اور ڈنمارک اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے