پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش 2 جنوری کو ہوئی اور انہوں نے اس کا نام آہیل حمزہ ملک رکھا ہے۔
پوسٹ میں کرن تعبیر اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے نظر آئیں جبکہ ان کے ساتھ شوہر اور بیٹی بھی موجود تھے۔
انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک قرآنی آیت کے ساتھ لکھا کہ انہیں اپنے پیارے بیٹے اور بیٹی ایزا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش پر خوشی ہے۔
اداکارہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے بچوں کو خوشیوں، کامیابیوں اور صحت مند لمبی زندگی عطا فرمائے اور مداحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔
