چین کی اپنے شہریوں کو وینزویلا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
چین نے وینزویلا میں موجود اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے
بیجنگ: چین نے وینزویلا میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو وہاں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ اور وینزویلا میں قائم چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری انتہائی محتاط رہیں اور حساس علاقوں سے دور رہیں۔
چین نے وینزویلا میں موجود اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے۔
بیان کے مطابق چینی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں، مقامی حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی پولیس یا چینی سفارتخانے سے رابطہ کریں۔
چین نے کہا ہے کہ شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
