راولپنڈی ( اختر نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے نان سیلری فنڈز کی مد میں طلبا وطالبات کو دیے گئے فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں ، غلط اعداد وشما رفراہم کرنے والے سکولز ہیڈز کے ساتھ ساتھ اے ای اوز کے خلاف کارروائی کی جائے گی ذرائع نے بتایاکہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر کےپرائمری اسکولوں، ایلیمنٹری اسکولوں، ہائی اسکولوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں زیرتعلیم فی طالب علم اخراجات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں تمام ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ یکم جولائی 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک کے عرصے کے دوران فی طالب علم اخراجات سے متعلق مکمل اور تفصیلی ریکارڈ طلب کرلیاہے ، نان سیلری فنڈز سے مستحق بچوں کی کتابیں کاپیاں یونیفارم پر خرچ کیے جاتے ہیں اس کےلیے ہرسکول باقاعدہ فنڈز کی فیزبیلٹی بھجواتے ہیں جس کے مطابق انہیں فنڈز دئے جاتے ہیں راولپنڈی ضلع کے سکولوں کو اکتوبر 2025 میں نان سیلری بجٹ کی مد میں 11کروڑ 68لاکھ روپے دیئے گئے تھے ۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں نان سیلری فنڈز کی تفصیلات طلب