کافی دل کی صحت کیلئے مفید یا مضر، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

کافی دل کی صحت کیلئے مفید یا مضر، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

واضح رہے کہ کافی دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے

کافی کو دنیا کا سب سے متنازعہ مشروب تصور کیا جاتا  جس پر کی جانے والی ہر نئی تحقیق آپ کو حیران یا پریشان کر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ کافی دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے، اور ایک اندازے کے مطابق تقریباً روزانہ دو ارب سے زائد کپ کافی پی جاتی ہے، تاہم، اس کے دل کی صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں اکثر غلط فہمی پائی جاتی ہے۔

ماضی میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ کافی دل کی دھڑکن کو بے ترتیب کرنے، نیند میں خلل اور اضطراب کا سبب بنتی ہے تاہم حالیہ تحقیق نے ان سب باتوں کی تردید کرتے ہوئے اسے دل کے مفید قرار دیا ہے۔ 

2025 میں کی جانے والی چند نئی تحقیقات نے دل، دائمی امراض اور اموات کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں ہی، رینڈمائزڈ ٹرائلز، امیجنگ ٹولز اور بایوکیمیکل تجزیے نے کافی کے اثرات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ روزانہ کافی پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

کافی اور بے ترتیب دل کی دھڑکن

ایڈلیڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کے محققین نے ایک رینڈمائزڈ کلینکل ٹرائل کیا جس میں 200 بالغ افراد کو شامل کیا گیا جنہیں ایٹریئل فبریلیشن (AF) تھا۔ چھ ماہ کے دوران، 100 افراد نے روزانہ کم از کم ایک کپ کافی یا ایسپریسو کا ایک شاٹ لیا، جبکہ دوسرے گروپ کو ہر قسم کی کیفین سے پرہیز کا کہاگیا۔

چھ ماہ تک جاری رہنے والے اس مطالعے میں، 100 شرکاء نے روزانہ کم از کم ایک کپ کافی یا ایک ایسپریسو شاٹ پیا، جبکہ باقی 100 نے تمام قسم کی کیفین سے پرہیز کیا۔

نتائج کے مطابق کافی پینے والوں میں ایٹریئل فبریلیشن دوبارہ ہونے ک شرح 47 فیصد جبکہ کیفین سے پرہیز کرنے والے گروپ میں یہ شرح 64 تھی، جو کافی پینے والوں کے مقابلے میں 39 فیصد کم خطرہ تھا، جس سے ظاہر ہوا کہ کافی کا استعمال AF کی واپسی سے بچا سکتا ہے۔

کافی پینے کا وقت اور دائمی بیماریوں کا خطرہ

ٹولین یونیورسٹی کے محققین نے 40,000 سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ صبح کے وقت کافی پینے والوں کا دل کی بیماریوں سے موت کا خطرہ 31 فیصدکم تھا، صبح کے وقت کافی پینے والوں کی موت کی شرح تمام وجوہات سے 16 فیصدکم تھی، جبکہ جو لوگ پورے دن میں کافی پیتے تھے، ان میں یہ فوائد کم تھے۔

یہ تحقیق پہلی بار کافی پینے کے وقت اور صحت کے نتائج کے درمیان تعلق کو اجاگر کرتی ہے، اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ صرف کافی پینا یا اس کی مقدار نہیں بلکہ یہ بھی اہم ہے کہ آپ اسے کب پیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے