Skip to content
  • Home

December 31, 2025

Breaking News
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کا شاندار آغاز، آتش بازی اور رنگ و نور سے سالِ نو کا استقبال  |  
سالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی  |  
ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادی  |  
نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد  |  
جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ  |  

اخترعباس

  • Home
Newspaper Eye Theme By Wp Theme Space

Author: admin

News

ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بی ایم ٹی بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ تقریب

ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بی ایم ٹی بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ تقریب ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بیچ

by admin
1 Minute
News

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کئی

by admin
1 Minute
News

پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں، فیلڈ مارشل

پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں، فیلڈ مارشل مسیحی برادری کے ساتھ خوشیوں کے

by admin
1 Minute
News

سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، خطرناک اہم سرغنہ سمیت 2 خارجی ہلاک

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، خطرناک اہم سرغنہ سمیت 2 خارجی ہلاک ہلاک خوارج کے

by admin
1 Minute
News

وجے ہزارے ٹرافی، بہار نے 50 اوورز میں 574 رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی

وجے ہزارے ٹرافی، بہار نے 50 اوورز میں 574 رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی کپتان ثاقب الغنی نے

by admin
1 Minute
News

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

by admin
1 Minute
News

یو اے ای کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے، اسلام آباد میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل

یو اے ای کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے، اسلام آباد میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل شیخ محمد بن

by admin
1 Minute
News

بھارت میں کرسمس منانا جرم بن گیا، مسیحی برادری ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

بھارت میں کرسمس منانا جرم بن گیا، مسیحی برادری ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر کرسمس کی تقریبات میں شریک افراد

by admin
1 Minute
News

17 سال کی جلاوطنی کے بعد بنگلا دیش کی سیاست میں بڑی انٹری

17 سال کی جلاوطنی کے بعد بنگلا دیش کی سیاست میں بڑی انٹری ان کی والدہ، 80 سالہ خالدہ ضیاء

by admin
1 Minute
News

پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری، بھارت ٹرمپ پالیسی میں پیچھے رہ گیا، امریکی جریدہ

امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے تناظر میں

by admin
0 Minute

Posts pagination

پچهلا 1 … 11 12 13 … 51 اگلا
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کا شاندار آغاز، آتش بازی اور رنگ و نور سے سالِ نو کا استقبال
  • سالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادی
  • نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
  • جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
Latest
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کا شاندار آغاز، آتش بازی اور رنگ و نور سے سالِ نو کا استقبالپاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کا شاندار آغاز، آتش بازی اور رنگ و نور سے سالِ نو کا استقبال
دسمبر 31, 2025دنیا بھر میں سالِ نو 2026 کا آغاز جوش و خروش، رنگوں اور روشنیوں کے ساتھ ہوا۔ سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی نیا سال شروع ہوا، جہاں آکلینڈ کے اسکائی ٹاور سے پھوٹتی روشنیوں اور آتش بازی نے آسمان کو جگمگا دیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر برج پر شاندار آتش بازی کی گئی اور رنگ و نور کی بارش سے سال نو کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نیوزی لینڈ میں جیسے ہی گھڑی نے 12 بجائے، کیلنڈر تبدیل ہوا اور یکم جنوری 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی فضا آتش بازی کے دلکش مناظر سے روشن ہو گئی۔ آکلینڈ کے بعد سڈنی میں بھی ہزاروں افراد نے نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔ ایشیا کے مختلف ممالک میں بھی سال نو روایتی اور جدید انداز سے منایا گیا۔ ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی، تائیوان میں تائی پے ٹاور سے روشنیوں کا حسین مظاہرہ کیا گیا، جبکہ تھائی لینڈ میں بنکاک کے دریا کنارے نئے سال کا جشن منایا گیا۔ جاپان میں نئے سال کا آغاز روایتی انداز میں مندروں کی گھنٹیاں بجا کر کیا گیا، جہاں شہری ٹوکوڈائی جی ٹیمپل سمیت دیگر عبادت گاہوں میں جمع ہو کر آنے والے سال کیلئے دعائیں کرتے رہے۔ چین میں نئے سال 2026 کا آغاز روایتی رنگوں اور ثقافتی جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔ دیوارِ چین کے جیو یونگ گوان سیکشن پر شاندار روایتی ڈرم شو کا اہتمام کیا گیا، جہاں فنکاروں کی دلکش پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری اور سیاح جمع ہوئے اور نئے سال کا خیرمقدم کیا۔ ادھر ملائیشیا میں بھی سال 2026 کا آغاز نہایت شاندار انداز میں ہوا۔ دارالحکومت کوالالمپور میں پیٹروناس ٹوئن ٹاورز پر آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا، جس سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ شہریوں نے خوشی، جوش اور امیدوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ پاکستان میں بھی سال نو کا آغاز بھرپور انداز سے ہوا۔ رات 12 بجتے ہی کراچی، اسلام آباد، لاہور, ملتان، حیدرآباد، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں مختلف مقامات پر جشن کا سماں رہا، جبکہ بحریہ ٹاؤن کراچی اور سینٹورس مال اسلام آباد میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ جیسے ہی 2026 کا آغاز ہوا، نوجوان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے دکھائی دیے۔ اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے پابندیاں عائد تھیں، تاہم بعض علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، جنوبی ایشیا اور دنیا کے کئی دیگر ممالک میں عوام نے اپنے اپنے انداز میں نئے سال کا استقبال کیا، ایک دوسرے کو نیک تمنائیں دیں اور امید ظاہر کی کہ نیا سال امن، خوشحالی اور بہتری کی نوید لے کر آئے گا۔ [...] Read more...
سالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمیسالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
دسمبر 31, 2025سالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا ویب ڈیسک December 31, 2025 نئے سال کے آغاز پر عوام کو بڑی ریلیف مل گئی ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، جس سے عوام کو روزمرہ اخراجات میں واضح ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ [...] Read more...
ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادیندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادی
دسمبر 31, 2025ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادی ندیم نانی والا، رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی ایف آئی اے تحقیقات اور کیسز میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریٹر ندیم نانی والا حال ہی میں ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے لے آئے۔ ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے ندیم نانی والا، ان کے دوست رجب بٹ اور سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمات درج کیے تھے۔ ندیم نانی والا نہ صرف اپنے خلاف درج مقدمات کا قانونی طور پر مقابلہ کررہے ہیں بلکہ رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی ایف آئی اے تحقیقات اور کیسز میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔ وہ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ان کے حق میں کھل کر بات کرچکے ہیں جب کہ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے کے اہلکاروں نے ڈاکٹر افان قیصر کے ذریعے ایک ڈیل بھیجی جس نے وہ لنکس فراہم کیے جو ڈکی بھائی کی گرفتاری کا سبب بنے۔ ندیم نانی والا کے مطابق ڈاکٹر افان قیصر نے ڈکی بھائی کی دولت کی تفصیلات سرفراز کو بھی فراہم کیں اور کہا ’’چودھری صاحب اصل امیر شخص ڈکی ہے، اپنا حصہ اس سے لو‘‘۔ ندیم نانی والا نے مزید کہا کہ ڈاکٹر افان قیصر پہلے ہی بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف تھا اور صرف ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ان پر تنقید کرتا تھا۔ ندیم نانی والا نے اس شخص کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حالات کو اپنے فائدے کے لیے بدلتا ہے اور ان میں اسلامی رنگ ڈال دیتا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ندیم نانی والا کے اس انکشاف کے بعد ڈکی بھائی کی گرفتاری کے حوالے سے نئی وضاحت سامنے آگئی ہے جو سوشل میڈیا صارفین میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔ [...] Read more...
نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائدنیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
دسمبر 31, 2025نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت اہم پابندیاں نافذ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 کراچی: نئے سال کے موقع پر شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت اہم پابندیاں نافذ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق 31 دسمبر اور یکم جنوری کو شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس دوران اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور سیلنسر کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نئے سال پر پٹاخوں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سی ویو اور دیگر حساس علاقوں میں نئے سال کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری محفوظ طریقے سے جشن منائیں۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ کمشنر کراچی نے واضح کیا ہے کہ خواتین، بچے، بزرگ شہری اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار ڈبل سواری پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے سال پر قانون کی مکمل پابندی کریں اور پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔ [...] Read more...
جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہجنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
دسمبر 31, 2025جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق رقم ادا کرنا ہوگی۔ مہنگائی کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا جب کہ اوگرا نے اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور اب ان کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر بھی آگئی ہے۔ اوگرا نے جنوری 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 208.99 روپے سے بڑھ کر 219.67 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح گھریلو سلینڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ فی گھریلو سلینڈر 126 روپے 09 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2466.10 روپے سے بڑھ کر 2592.19 روپے ہوگئی ہے۔ اوگرا نے اس اضافے کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردی ہے جس کے بعد صارفین کو ایل پی جی خریدتے وقت نئی قیمتوں کے مطابق رقم ادا کرنا ہوگی۔ [...] Read more...
سال نو پر منچلوں کے سدباب کیلیے شہر قائد میں ٹریفک پولیس کا جامع پلان جاریسال نو پر منچلوں کے سدباب کیلیے شہر قائد میں ٹریفک پولیس کا جامع پلان جاری
دسمبر 31, 2025سال نو پر منچلوں کے سدباب کیلیے شہر قائد میں ٹریفک پولیس کا جامع پلان جاری تمام ہیوی ٹریفک کو رات 2 بجے کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ویب ڈیسک December 31, 2025 سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر سی ویو کا رخ کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے مؤثر انتظام کیلئے کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق سی ویو روڈ کو کلاک ٹاور تک ون وے قرار دیا جائے گا اور کلاک ٹاور سے سی ویو کی جانب کسی بھی قسم کی ٹریفک کو واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ واپسی کیلئے شہری کلاک ٹاور سے خیابانِ اتحاد روڈ یا دو دریا کا راستہ اختیار کر سکیں گے، تاکہ ٹریفک روانی برقرار رہے اور رش سے بچا جا سکے۔ انتظامیہ کے مطابق تمام ہیوی ٹریفک کو رات 2 بجے کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ سائلنسر کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں، تعاون کریں اور سالِ نو کو خوشگوار اور محفوظ بنائیں۔ [...] Read more...
2025؛ پاور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ، تاریخی ریلیف اور 3400 ارب کا بوجھ ختم2025؛ پاور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ، تاریخی ریلیف اور 3400 ارب کا بوجھ ختم
دسمبر 31, 20252025؛ پاور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ، تاریخی ریلیف اور 3400 ارب کا بوجھ ختم آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات کے ذریعے صارفین اور قومی خزانے پر بوجھ کم کیا گیا۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں بجلی کے شعبے میں کی گئی اصلاحات، صارفین کو دیے گئے ریلیف اور مالی نظم و ضبط کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات کے ذریعے صارفین اور قومی خزانے پر مجموعی طور پر 3400 ارب روپے کا بوجھ ختم کیا گیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی 35.8 روپے فی یونٹ جب کہ صنعتی صارفین کے لیے 68.16 روپے فی یونٹ تک سستی ہوچکی ہے۔ اسی طرح ناکارہ پاور پلانٹس کی بندش سے بجلی صارفین پر 7 ارب روپے کا اضافی بوجھ اتار دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے 98.22 روپے کا خصوصی پیکج متعارف کروایا گیا جب کہ ساڑھے نو ہزار میگاواٹ کے غیر ضروری بجلی منصوبے ختم کرکے عوام کو ایک روپے فی یونٹ کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بغیر کسی نئے قرض کے گردشی قرضے میں 780 ارب روپے کی کمی لائی گئی جب کہ بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول کیے جانے والے 35 روپے بھی ختم کردیے گئے۔ سال 2025 میں تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کا آغاز کیا گیا جب کہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 44 فیصد کمی کی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بل معاف اور ادائیگیوں میں خصوصی رعایت بھی دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کے ذریعے میٹر ریڈنگ کا اختیار براہِ راست صارفین کو دیا گیا جب کہ 118 ہیلپ لائن کے آغاز سے سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام کے ساتھ یکساں سلوک ممکن بنایا گیا۔ مسابقتی اور شفاف بولی کے باعث اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی آئی جس سے خریداروں کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کا فائدہ متوقع ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں 55 فیصد ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے ساتھ پاکستان خطے میں گرین انرجی کا لیڈر بن چکا ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ بھی عوام اور صنعتی صارفین کو بین الاقوامی معیار اور قیمت پر بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا کہ ان شاء اللہ 2026 میں بھی بجلی کے شعبے میں بے مثال کارکردگی کا سفر جاری رہے گا۔ [...] Read more...
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، پاکستانی وفد بھی شریکبنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، پاکستانی وفد بھی شریک
دسمبر 31, 2025ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم اور ملک کی پہلی خاتون سربراہ حکومت خالدہ ضیا کی ڈھاکہ میں سرکاری سطح پر نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی جنازہ گاہ میں موجود تھے، جبکہ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے پہنچے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈھاکا میں نمازِ جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ نمازِ جنازہ ڈھاکا کے مانک میا ایونیو میں ادا کی گئی، جس کی امامت بیت المکرّم مسجد کے امام مفتی عبد المالک نے کی۔ ان کے جسدِ خاکی کو قومی پرچم میں لپٹی میت کے ساتھ جلوس کی صورت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سے گزارا گیا۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی، قومی پرچم سرنگوں رہے اور سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ ان کی نمازہ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جنازے میں شریک افراد نے خالدہ ضیا کی تصاویر والے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی رہائش گاہ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے مرحومہ کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ملاقات کی اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مرحومہ خالدہ ضیا کے بیٹے اور بیٹی نے تعزیت اور نمازِ جنازہ میں شرکت پر اسپیکر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں اسپیکر نے بنگلہ دیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر خلیل الرحمٰن اور مشیرِ قانون آصف نظرل سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کے پیغامات بھی بنگلہ دیشی قیادت تک پہنچائے۔ یاد رہے کہ خالدہ ضیا منگل کے روز طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ جنازے میں پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھوٹان کے وزیرِ خارجہ لیونپو ڈی این دھنگیئل سمیت کئی غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے قبل خالدہ ضیا کا جسدِ خاکی ان کے بیٹے طارق رحمان کی رہائش گاہ لے جایا گیا، جہاں وہ قرآن خوانی کرتے نظر آئے۔ خالدہ ضیا کو ان کے شوہر اور سابق صدر ضیاءالرحمان کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا، جو 1981 میں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اسی واقعے کے بعد خالدہ ضیا ملکی سیاست میں نمایاں ہوئیں اور 20 سال بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات میں بی این پی کی قیادت سنبھالی۔ ان کی سیاسی زندگی فوجی آمر جنرل حسین محمد ارشاد کے دور میں متنازع انتخابات کے بائیکاٹ، قید و نظر بندی اور شیخ حسینہ کے ساتھ طویل سیاسی کشمکش سے عبارت رہی۔ گزشتہ 16 برسوں میں وہ عوامی لیگ حکومت کے خلاف مزاحمت کی ایک بڑی علامت بن کر ابھریں۔ بی این پی کے مطابق خالدہ ضیا رواں سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی تھیں۔ پارٹی کی حالیہ فہرست کے مطابق وہ تین حلقوں سے انتخاب لڑنے والی تھیں۔ اگر بی این پی اقتدار میں واپس آئی تو امکان ہے کہ ان کے بیٹے طارق رحمان ملک کی قیادت سنبھالیں گے، جو 17 سال بعد گزشتہ ہفتے ہی لندن سے وطن واپس آئے ہیں۔ طارق رحمان نے والدہ کے انتقال پر کہا کہ ملک ایک ایسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے جس نے بنگلہ دیش کے جمہوری خواب کو شکل دی۔ [...] Read more...
دنیا کا پہلا دانتوں کو ازخود صاف کرنے والا روبوٹ تیاردنیا کا پہلا دانتوں کو ازخود صاف کرنے والا روبوٹ تیار
دسمبر 31, 2025دنیا کا پہلا دانتوں کو ازخود صاف کرنے والا روبوٹ تیار اس ٹوتھ برش کی سب سے خاص یہ ہے کہ یہ دانتوں کودونوں طرف سے ایک ساتھ صاف کرتا ہے ویب ڈیسک December 31, 2025 منہ کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت، یہی وجہ ہے کہ دانتوں کی صفائی کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاپانی سائنسدانوں نے جی ای این نامی دنیا کا پہلا اورل کیئر روبوٹ متعارف کرایا گیا ہےجو دانتوں کو ہر زاویہ سے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دانتوں کی صفائی کے لیے اس ہائی ٹیک ٹوتھ برش کو صرف منہ میں لے کر دانتوں سے دبا کر رکھنے کی ضرورت ہے اس کے بعد یہ اپنا کام خود کرتا ہے اور محض ایک منٹ میں دانت کی صفائی کا کام مکمل کر لیتا ہے۔ اس حیرت انگیزروبوٹک ٹوتھ برش کو ویسیڈا یونیورسٹی کے روبوٹکس لیبارٹری کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کنگ فو میں مہارت رکھنے والا حیرت انگیز روبوٹ تیار اس ٹوتھ برش کی سب سے خاص یہ ہے کہ یہ دانتوں کودونوں طرف سے ایک ساتھ صاف کرتا ہے، اس میں متعدد چھوٹے برش ہیڈز نصب ہیں جو اوپر، نیچے، بائیں اور دائیں حرکت کرتے ہیں، اور غیر متوازن برشنگ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جو عام طور پر ہاتھ سے برش کرنے میں ہوتا ہے۔ جی ای این کا وزن 220 گرام ہے، جبکہ یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے، اس میں مختلف آپریٹنگ موڈز دیے گئے ہیں جیسے ایزی، کیرفل، اسپیشل کیئر اور چلڈرن جسے لوگ اپنی سہولت کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔ جی ای این اس وقت کراؤڈ فنڈنگ کی مرحلے میں ہے اور اپنے ہدف سے چار گنا زیادہ فنڈنگ حاصل کرچکا ہے، جبکہ آپ اسے 31,042 ین 199 امریکی ڈالر کی رعایتی قیمت پر آرڈر کر سکتے ہیں۔ اگرچہ اس روبوٹک ٹوتھ برش کو ابتدائی طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا تھا جنہیں جسمانی مشکلات کی وجہ سے دستی ٹوتھ برش استعمال کرنے میں مشکل ہوتی ہے، لیکن جی ای این  نے عوامی دلچسپی بھی حاصل کی ہے، جن میں سے بڑی تعداد وہ لوگ ہیں جو ہاتھ سے دانت صاف کرنا پسند نہیں کرتے۔  [...] Read more...
نادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت کا آغازنادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت کا آغاز
دسمبر 31, 2025نادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت کا آغاز اس سہولت سے بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم ہوجائے گا ویب ڈیسک December 31, 2025 اسلام آباد: نادرا کی جانب سے موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اس سہولت سے بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے کئی اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم کے ذریعے بائیومیٹرک کی تعریف وسیع کر دی گئی ہے اور پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے۔ پاک آئی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے،20 جنوری سے تمام نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجراء ہو گا، جبکہ شہری ضرورت پڑنے پر معمولی فیس کے عوض سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آن لائن شناختی کارڈ کیسے بنایاجائے؟ نادرا نے موبائل ایپ متعارف کروا دی فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پر شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز جائے گا، چہرے کی شناخت کی کارروائی مکمل ہونے پر نادرا ایک سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، اس پر تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ ہوگا، جبکہ یہ سرٹیفکیٹ سات دن کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔ واضح رہے کہ نادرا اس نظام کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ  متعلقہ سرکاری و نجی اداروں سے ضروری اقدامات کی درخواست کر دی گئی۔ 20  جنوری کے بعد اس سہولت کی دستیابی سے متعلق شکایت پر متعلقہ ادارے یا محکمے کو شکایت کی جاسکے گی، جبکہ ڈیجیٹل آئی ڈی کے اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔ [...] Read more...
وینزویلا میں امریکی مداخلت، روس کو نقصان کے بجائے فائدہ ہونے کا امکانوینزویلا میں امریکی مداخلت، روس کو نقصان کے بجائے فائدہ ہونے کا امکان
دسمبر 31, 2025وینزویلا میں امریکی مداخلت، روس کو نقصان کے بجائے فائدہ ہونے کا امکان وینزویلا پر امریکی دباؤ روس کو لاطینی امریکا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع دے سکتا ہے۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 ماسکو: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے خلاف امریکا کی ممکنہ مداخلت روس کے لیے نقصان دہ ہونے کے بجائے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے کاراکاس پر دباؤ دراصل ایک وسیع تر عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہو سکتا ہے، جس کا مقصد ابھرتے ہوئے نئے عالمی نظام میں طاقتوں کی ازسرِ نو صف بندی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے وینزویلا کے خلاف سخت اقدامات یا براہِ راست مداخلت روس کو یہ موقع فراہم کر سکتی ہے کہ وہ خود کو ایک متبادل عالمی طاقت کے طور پر مزید مضبوط کرے، خاص طور پر ان ممالک کے درمیان جو امریکی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں امریکی دباؤ روس کو لاطینی امریکا میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے، سفارتی حمایت حاصل کرنے اور عالمی سطح پر امریکا مخالف بیانیے کو تقویت دینے کا موقع دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، روس توانائی، دفاع اور سیاسی تعاون کے ذریعے کاراکاس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ایک ایسے نئے عالمی نظام کی جانب اشارہ کرتی ہے جہاں بڑی طاقتیں براہِ راست تصادم کے بجائے علاقائی تنازعات کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ وینزویلا میں امریکی اقدامات بھی اسی عالمی طاقتوں کی کشمکش کا حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے وینزویلا کے خلاف جارحانہ پالیسی اپنائی تو اس کے نتائج صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سیاست میں روس کے کردار کو مزید مضبوط کر سکتے ہیں، جس سے طاقت کے عالمی توازن میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔ [...] Read more...
سال نوکا آغاز؛ معروف سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیلسال نوکا آغاز؛ معروف سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل
دسمبر 31, 2025سال نوکا آغاز؛ معروف سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 گوگل نے سال نو کو منفرد انداز میں خوش آمدید کرتے ہوئے اپنا خصوصی ڈوڈل جاری کردیا۔  اور یہ ڈوڈل عموماً آتش بازی، روشنیوں، اور “Happy New Year” کے پیغامات پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں پرانے سال کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، جیسا کہ سال 2025 کے آغاز پر بھی گوگل نے یہ ڈوڈل جاری کیا تھا۔ گوگل نے رواں برس بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نئے سال کی آمد پر ڈوڈل کو تبدیل کردیا ہے، گوگل نے اس بار ڈوڈل میں سنہرے رنگ کا استعمال کیا ہے اور ایک کینڈی سے 2026 کا بلون نکلتا دکھائی دیتا ہے، جس سے گوگل بہت ہی خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے رواں برس گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا؟ واضح رہے کہ سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔ گوگل نے ڈوڈل جاری کرنے کا آغاز 2 دہائیاں قبل ہی شروع کیا تھا جبکہ گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔ [...] Read more...
© 2025 اخترعباس | Theme Newspaper Eye by Wp Theme Space.