ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادی

ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادی

ندیم نانی والا، رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی ایف آئی اے تحقیقات اور کیسز میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریٹر ندیم نانی والا حال ہی میں ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے لے آئے۔

ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے ندیم نانی والا، ان کے دوست رجب بٹ اور سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمات درج کیے تھے۔

ندیم نانی والا نہ صرف اپنے خلاف درج مقدمات کا قانونی طور پر مقابلہ کررہے ہیں بلکہ رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی ایف آئی اے تحقیقات اور کیسز میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔

وہ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ان کے حق میں کھل کر بات کرچکے ہیں جب کہ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتائی۔

انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے کے اہلکاروں نے ڈاکٹر افان قیصر کے ذریعے ایک ڈیل بھیجی جس نے وہ لنکس فراہم کیے جو ڈکی بھائی کی گرفتاری کا سبب بنے۔

ندیم نانی والا کے مطابق ڈاکٹر افان قیصر نے ڈکی بھائی کی دولت کی تفصیلات سرفراز کو بھی فراہم کیں اور کہا ’’چودھری صاحب اصل امیر شخص ڈکی ہے، اپنا حصہ اس سے لو‘‘۔

ندیم نانی والا نے مزید کہا کہ ڈاکٹر افان قیصر پہلے ہی بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف تھا اور صرف ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ان پر تنقید کرتا تھا۔

ندیم نانی والا نے اس شخص کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حالات کو اپنے فائدے کے لیے بدلتا ہے اور ان میں اسلامی رنگ ڈال دیتا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ندیم نانی والا کے اس انکشاف کے بعد ڈکی بھائی کی گرفتاری کے حوالے سے نئی وضاحت سامنے آگئی ہے جو سوشل میڈیا صارفین میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے