سال نوکا آغاز؛ معروف سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل

سال نوکا آغاز؛ معروف سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل

سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔

گوگل نے سال نو کو منفرد انداز میں خوش آمدید کرتے ہوئے اپنا خصوصی ڈوڈل جاری کردیا۔

 اور یہ ڈوڈل عموماً آتش بازی، روشنیوں، اور “Happy New Year” کے پیغامات پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں پرانے سال کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، جیسا کہ سال 2025 کے آغاز پر بھی گوگل نے یہ ڈوڈل جاری کیا تھا۔

گوگل نے رواں برس بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نئے سال کی آمد پر ڈوڈل کو تبدیل کردیا ہے، گوگل نے اس بار ڈوڈل میں سنہرے رنگ کا استعمال کیا ہے اور ایک کینڈی سے 2026 کا بلون نکلتا دکھائی دیتا ہے، جس سے گوگل بہت ہی خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے رواں برس گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا؟

واضح رہے کہ سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔ گوگل نے ڈوڈل جاری کرنے کا آغاز 2 دہائیاں قبل ہی شروع کیا تھا جبکہ گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے