قدرت کا حیران کن شاہکار، ہزاروں مکڑیوں کا مشترکہ دیوہیکل جال دریافت

قدرت کا حیران کن شاہکار، ہزاروں مکڑیوں کا مشترکہ دیوہیکل جال دریافت

ایک ہی جال میں ایک لاکھ سے زائد مکڑیوں کی موجودگی نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے

یونان اور البانیہ کی سرحدی پٹی پر قدرت نے ایک ایسا حیرت انگیز راز آشکار کر دیا ہے جس نے دنیا بھر کے ماہرینِ حیاتیات کو چونکا دیا۔

زیرِ زمین جنگلی حیات کے ایک سروے کے دوران ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا مکڑیوں کا جال دریافت ہوا ہے، جو سائز، ساخت اور مکڑیوں کی اقسام کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔

یہ غیر معمولی جال تقریباً 100 مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 69 ہزار مقامی ’بارن فنل ویور‘ مکڑیاں اور 42 ہزار ’شیٹ ویور اسپائڈر‘ بیک وقت آباد ہیں۔ یعنی ایک ہی جال میں ایک لاکھ سے زائد مکڑیوں کی موجودگی نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

عام طور پر سوشل مکڑیاں آبادی نما جالے بناتی ہیں جو ہزاروں مکڑیوں کا گھر ہوتے ہیں، مگر یہ جال اس لیے منفرد ہے کہ اسے مختلف اقسام کی مکڑیوں نے مل کر بُنا ہے۔

محققین کے مطابق اس سے قبل دنیا میں ایسا کوئی مشترکہ جال ریکارڈ پر موجود نہیں تھا جس میں الگ الگ نسلوں کی مکڑیاں ایک ہی ساخت میں ہم آہنگی سے رہ رہی ہوں۔

یہ دیوہیکل جال پہلی بار 2022 میں مہم جوؤں نے زیرِ زمین وائلڈ لائف سروے کے دوران دیکھا، تاہم اس کی سائنسی اہمیت اب جا کر پوری طرح سامنے آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مکڑیوں کے رویّوں، اجتماعی بقا اور قدرتی اشتراک کے بارے میں نئے سائنسی سوالات اور امکانات کو جنم دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے