پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اختر نیوز ) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے لندن کیلئے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ لندن کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی۔قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی لندن کیلئے پرواز 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جا رہی ہے، لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے