جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق رقم ادا کرنا ہوگی۔

مہنگائی کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا جب کہ اوگرا نے اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

عوام پہلے ہی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور اب ان کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر بھی آگئی ہے۔ اوگرا نے جنوری 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 208.99 روپے سے بڑھ کر 219.67 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح گھریلو سلینڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ فی گھریلو سلینڈر 126 روپے 09 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2466.10 روپے سے بڑھ کر 2592.19 روپے ہوگئی ہے۔

اوگرا نے اس اضافے کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردی ہے جس کے بعد صارفین کو ایل پی جی خریدتے وقت نئی قیمتوں کے مطابق رقم ادا کرنا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے