سال نو پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
سال نو پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت سال میں 2 بار قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں دونوں ممالک نے ایٹمی تنصیبات کی تفصیلات اور ایک دوسرے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی مطابق جوہری تنصیبات کی تفصیلات کا تبادلہ بیک وقت اسلام آباد اور دہلی میں کیا گیا۔ یہ تبادلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت عمل میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ اور جرمنی کا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ
طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت سال میں 2 بار قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں، پاکستان میں257 بھارتی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر انسٹالیشن کی فہرست کا بھی تبادلہ یکم جنوری کو کیا جاتا ہے۔