نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے موبائل صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے موبائل صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا
کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنے واٹس ایپ کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں، این سی سی آئی اے
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نئے سال کے موقع پر موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر تیزی سے گردش کر رہے ہیں، جو صارفین کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔
این سی سی آئی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنے واٹس ایپ کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں۔
مزید کہا گیا کہ نامعلوم نمبرز سے موصول ہونے والے لنکس اکثر موبائل صارفین کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں اور ان سے حساس معلومات کا نقصان ہو سکتا ہے۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ یہ ہدایات حکومت کی شفافیت کے فروغ اور عوامی احتساب کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
ایجنسی شفافیت اور احتساب کے فروغ کے لیے اصلاحات پر مسلسل عمل پیرا ہے اور عوام کو سائبر خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔