اسٹیڈیم اپگریڈیشن منصوبوں سے کرکٹ انفراسٹرکچر کو نئی جہت ملی

2025: اسٹیڈیم اپگریڈیشن منصوبوں سے کرکٹ انفراسٹرکچر کو نئی جہت ملی

بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لیے اسٹیڈیمز کی جامع تزئین و آرائش مکمل کی گئی

لاہور: سال 2025 میں پی سی بی کے اسٹیڈیم اپگریڈیشن منصوبوں نے ملک بھر میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن کے تحت بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لیے اسٹیڈیمز کی جامع تزئین و آرائش مکمل کی گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کی ریکارڈ مدت میں ازسرِنو تعمیر مکمل کی گئی، جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پایۂ تکمیل تک پہنچی۔

اس اپگریڈیشن میں جدید ڈریسنگ رومز، نئی انکلوژرز، بہتر داخلی راستے، جدید ایل ای ڈی فلڈ لائٹس، ڈیجیٹل اسکرینز اور براڈکاسٹ سہولیات میں نمایاں بہتری شامل ہے۔

مزید پڑھیں: لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل

چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ٹرائی سیریز کی کامیاب میزبانی بھی کی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ڈریسنگ رومز، ہاسپیٹیلٹی باکسز اور شائقین کی نشستوں کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ اسٹیڈیم میں دوسرے مرحلے کے تعمیراتی کام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے اضافی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آ گیا، جہاں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کی گئی۔

پی سی بی نے مستقبل کے منصوبوں کے تحت مظفرآباد کو انٹرنیشنل کرکٹ سینٹر بنانے اور اسلام آباد میں جدید اسٹیڈیم کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے