نئے سال کی آمد پر سوئزرلینڈ خون میں نہا گیا، خوفناک دھماکے سے 40 افراد ہلاک

نئے سال کی آمد پر سوئزرلینڈ خون میں نہا گیا، خوفناک دھماکے سے 40 افراد ہلاک

دھماکے کے وقت بار میں 100 سے زائد افراد موجود تھے، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

جنیوا: سوئزرلینڈ میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت بار میں 100 سے زائد افراد موجود تھے، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سوئس پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دھماکہ جنیوا کے قریب سوئس اسکی ریزورٹ ٹاؤن کران مونٹانا میں ہوا، سوئس پولیس نے عوام سے افواہوں سے گریز کرنے اور سرکاری معلومات پر ہی انحصار کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے