آئی جی سندھ کی زیر صدارت تعارفی اجلاس، پولیسنگ میں اسمارٹ اور ڈیجیٹل اقدامات پر زور

آئی جی سندھ کی زیر صدارت تعارفی اجلاس، پولیسنگ میں اسمارٹ اور ڈیجیٹل اقدامات پر زور

سندھ پولیس کے مختلف یونٹس اور ڈویژنز میں بھی تعارفی اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جاوید عالم اوڈھو

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جیز ہیڈ کوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، ٹریننگ، ٹی این ٹی اے آئی جیز اور پرنسپل رزاق آباد پولیس ٹریننگ کالج نے شرکت کی۔

اجلاس کے پہلے مرحلے میں شعبہ اسٹیبلشمنٹ اور ٹی این ٹی کے اہم مسائل اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ پولیسنگ کا مستقبل ڈیجیٹلائزیشن سے جڑا ہے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق پالیسیاں اپنانا ناگزیر ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ اسمارٹ پولیسنگ کے ذریعے نہ صرف سروس ڈلیوری میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے بلکہ افرادی قوت اور مالی اخراجات میں بھی کمی ممکن ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ پولیس کے مختلف یونٹس اور ڈویژنز میں بھی تعارفی اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ ہر شعبے میں اصلاحات اور جدید اقدامات کو مربوط انداز میں لاگو کیا جا سکے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ پولیس کی سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے مکمل تعاون کر رہی ہے، اور اس تعاون سے عوام کو بہتر، شفاف اور تیز تر پولیس خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے