پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بےپناہ آسانیاں میسر آئیں گی، وزیراعظم
وزیر اعظم کا پاکستان آسان خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی۔
وزیر اعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز کیلئے آذربائیجان کے غیرمعمولی تعاون پر مشکور ہیں، جدید ٹیکنالوجی آذربائیجان کی طرف سے ہمارے لیے ایک تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز کیلئے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے تربیت حاصل کی ہے، ماسٹرٹرینرز خدمات فراہمی میں عوام کو بھرپور سہولت فراہم کریں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے دورے کےدوران باکو میں آسان خدمت مرکزکادورہ کیا، اپنے دورے کے دوران فیصلہ کیا کہ اس طرز کا ادارہ وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں قائم کیا جائے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خدمت مرکز پر مختلف اداروں کی خدمت عوام کو فراہم ہوں گی، آسان خدمت مرکز آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شہروں میں کھولیں گے۔
