چھٹی کراچی میراتھن ریس 25 جنوری کو ہوگی
چھٹی کراچی میراتھن ریس ہوگی جو کلاک ٹاور روڈ سے کلب روڈ تک منعقد کی جائے گی
کراچی: کمشنر کراچی کی زیرِ نگرانی شہر میں چھٹی میراتھن ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو 25 جنوری 2026 سے شروع ہوگی۔
کمشنر کراچی کے مطابق میراتھن کی رجسٹریشن آن لائن اوپن ہے اور اس کے لیے ویب سائٹ ایڈریس فراہم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چھٹی کراچی میراتھن ریس ہوگی جو کلاک ٹاور روڈ سے کلب روڈ تک منعقد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی بیٹی مونا خان نے لندن میراتھن میں گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ میراتھن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ شرکاء کی سہولت کے لیے طبی امداد اور ریفریشمنٹ پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی میراتھن ریس کا بنیادی مقصد عوام میں صحت مندانہ طرزِ زندگی کو فروغ دینا، جسمانی سرگرمی کی اہمیت اجاگر کرنا اور مثبت سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
