تعلیمی اداروں کو سی سی ٹی وی کیمروں، اور الارم سسٹمز فعال بنانے کی ہدایت

راولپنڈی (اختر نیوز)سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمروں، اور الارم سسٹمز کو فعال بنانے کے علاوہ پولیس، سی ٹی ڈی، ریسکیو 1122 اور پی سی ڈی آر سی کے تعاون سے سیکیورٹی ڈرلز اور موک ایکسرسائزز کرانے، سیفٹی وارڈنز کی نامزدگی و تربیت، اور عملے و طلبہ کے لیے سیکیورٹی آگاہی پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت جاری کردیں ، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن) اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایات نامہ کے مطابق صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز، پنجاب دانش اسکول اتھارٹی، کیڈٹ کالجز اور بڑے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی کے موثر اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ سیکیورٹی پلانز کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں، پینک بٹن اور الارم سسٹمز کو فعال بنایا جائے اور جہاں ممکن ہو انہیں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے۔اس کے علاوہ پولیس، سی ٹی ڈی، ریسکیو 1122 اور پی سی ڈی آر سی کے تعاون سے سیکیورٹی ڈرلز اور موک ایکسرسائزز کرانے، سیفٹی وارڈنز کی نامزدگی و تربیت، اور عملے و طلبہ کے لیے سیکیورٹی آگاہی پروگرامز شروع کیے جائیں ۔ سی ای اوز نئے ہدایات نامہ پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے جبکہ تمام اداروں کو سیکیورٹی اقدامات، ڈرل رپورٹس، سی سی ٹی وی کی فعالیت اور تربیتی شیڈولز پر مشتمل رپورٹ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوانے کے پابند ہوں گے ۔حکام نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی غفلت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے