پاکستانی کاروباری اداروں کیلئے ٹک ٹاک کی نئی اشتہاری سہولت متعارف

پاکستانی کاروباری اداروں کیلئے ٹک ٹاک کی نئی اشتہاری سہولت متعارف

یہ نیا اشتہاری نظام پاکستان میں مقامی کاروباروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا

پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے ٹک ٹاک نے ایک نیا خودکار اشتہاری نظام متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ڈیجیٹل تشہیر کے میدان میں مزید فائدہ پہنچانا ہے۔

ٹک ٹاک کا نیا سیلف سروس اشتہاری نظام ’’ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر‘‘ کہلاتا ہے، جس کے ذریعے کاروباری افراد کو جدید اور مؤثر ٹولز فراہم کیے جائیں گے۔ ان ٹولز کی مدد سے کاروبار ٹک ٹاک کی تخلیقی کمیونٹی سے جڑ سکیں گے، اپنے صارفین تک رسائی بڑھا سکیں گے اور سادہ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مارکیٹنگ مہمات کو بہتر طریقے سے ترتیب دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ، اہم معاہدہ طے پا گیا

اس اقدام کے ذریعے پاکستانی کاروباری ادارے ٹک ٹاک کی وسیع رسائی اور اثر پذیری سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جس سے ان کے برانڈز کی ترقی میں مدد ملے گی۔

اس سہولت کا اجرا پاکستان میں مقامی کاروباروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹک ٹاک کے طویل المدتی عزم کا حصہ ہے۔ اس سے قبل بھی ٹک ٹاک مختلف اقدامات کے ذریعے کاروباری افراد کی معاونت کرتا رہا ہے، جن میں گرو ود ٹک ٹاک کے تحت منعقدہ ماسٹرکلاسز شامل ہیں۔

ان پروگرامز کے ذریعے کاروباروں کو عملی تربیت، تخلیقی وسائل اور مؤثر حکمتِ عملی فراہم کی گئی تاکہ وہ ٹک ٹاک پر اپنی موجودگی کو مزید مؤثر بنا سکیں۔

یہ نیا اشتہاری نظام پاکستان میں مقامی کاروباروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے