Skip to content
  • Home

December 30, 2025

Breaking News
گذشتہ 10 سالوں میں حمل کے دوران شوگر کے مرض میں خطرناک اضافہ  |  
شپنگ انڈسٹری میں بڑی پیش رفت، پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز فروخت  |  
2025 کی 10 عجیب و غریب ٹیکنالوجی مصنوعات، دیکھنے والے حیران رہ گئے  |  
قدرت کا حیران کن شاہکار، ہزاروں مکڑیوں کا مشترکہ دیوہیکل جال دریافت  |  
رحیم یارخان میں پاک – یو اے ای قیادت کی اہم ملاقات  |  

اخترعباس

  • Home
Newspaper Eye Theme By Wp Theme Space
News

پنیر اور کریم دماغی صحت کے لیے فائدہ مند، مگر کچھ احتیاط ضروری

پنیر اور کریم دماغی صحت کے لیے فائدہ مند، مگر کچھ احتیاط ضروری ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس

by admin
1 Minute
News

پانی سے مائیکرو پلاسٹک نکالنے کا آسان طریقہ دریافت

پانی سے مائیکرو پلاسٹک نکالنے کا آسان طریقہ دریافت حال ہی میں چینی محققین نے ایک آسان اور مؤثر طریقہ

by admin
1 Minute
News

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار دوگنی ہونے کا امکان

پاکستان میں 2026 کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار دوگنی ہونے کا امکان ہے جس کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات

by admin
1 Minute
News

فلمی کہانی حقیقت میں، 12 سالہ بچے نے کرسمس چور پکڑوا دیا

فلمی کہانی حقیقت میں، 12 سالہ بچے نے کرسمس چور پکڑوا دیا ہالی ووڈ کی مشہور فلم ہوم الون کی

by admin
1 Minute
News

شہید میجر عادل زمان کی نمازِ جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت

شہید میجر عادل زمان کی نمازِ جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت شہید میجر نے دشمن کے خلاف فرنٹ لائن

by admin
1 Minute
News

حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق

حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق اسرائیلی فوج نے اگست میں غزہ پر بمباری کر کے انہیں زخمی

by admin
1 Minute
News

سمیر منہاس نے صرف 7 میچز میں بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کردیا

سمیر منہاس نے صرف 7 میچز میں بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کردیا صرف 7 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام

by admin
1 Minute
News

گوگل فوٹوز جلد آپ کے ٹی وی پر بھی دستیاب ہوں گی

گوگل فوٹوز جلد آپ کے ٹی وی پر بھی دستیاب ہوں گی سال 2026 کے بعد صارفین کو نینو بنانا

by admin
1 Minute
News

باجوڑ میں آپریشن؛ 5 دہشت گرد ہلاک، میجر عدیل زمان شہید

باجوڑ میں آپریشن؛ 5 دہشت گرد ہلاک، میجر عدیل زمان شہید شہید میجر عدیل زمان کی عمر 36 سال تھی

by admin
1 Minute
News

خودکش حملے کی ذہن سازی، متاثرہ بلوچ بچی کا بیان سامنے آگیا

خودکش حملے کی ذہن سازی، متاثرہ بلوچ بچی کا بیان سامنے آگیا خاموشی اختیار کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ

by admin
1 Minute

Posts pagination

پچهلا 1 2 3 4 … 50 اگلا
  • گذشتہ 10 سالوں میں حمل کے دوران شوگر کے مرض میں خطرناک اضافہ
  • شپنگ انڈسٹری میں بڑی پیش رفت، پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز فروخت
  • 2025 کی 10 عجیب و غریب ٹیکنالوجی مصنوعات، دیکھنے والے حیران رہ گئے
  • قدرت کا حیران کن شاہکار، ہزاروں مکڑیوں کا مشترکہ دیوہیکل جال دریافت
  • رحیم یارخان میں پاک – یو اے ای قیادت کی اہم ملاقات
Latest
گذشتہ 10 سالوں میں حمل کے دوران شوگر کے مرض میں خطرناک اضافہگذشتہ 10 سالوں میں حمل کے دوران شوگر کے مرض میں خطرناک اضافہ
دسمبر 30, 2025گذشتہ 10 سالوں میں حمل کے دوران شوگر کے مرض میں خطرناک اضافہ حمل کے دوران شوگر کے مرض میں خطرناک اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حفاظتی اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہو رہے۔ ویب ڈیسک December 30, 2025 امریکا میں حمل کے دوران لاحق ہونے والی شوگر کی بیماری میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق سن 2016 سے 2024 کے درمیان اس بیماری کے کیسز میں مجموعی طور پر 36 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حفاظتی اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہو رہے۔ یہ تحقیق نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے کی جس میں تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ ایسی خواتین کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا جن کے ہاں پہلی بار ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔ اس تحقیق کو ماضی کے مطالعات کے ساتھ ملاکر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ گزشتہ پندرہ برس سے مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق حمل کے دوران نال سے خارج ہونے والے کیمیائی مادے بعض اوقات جسم میں شوگر کو قابو میں رکھنے والے ہارمون کے خلاف مزاحمت پیدا کردیتے ہیں۔ جب جسم اس کمی کو پورا نہیں کر پاتا تو حمل کے دوران شوگر کی بیماری پیدا ہوجاتی ہے جس کے اثرات ماں اور بچے دونوں کی صحت پر پڑسکتے ہیں۔ اس بیماری کے نتیجے میں بچے کا وزن غیر معمولی حد تک بڑھ سکتا ہے، زچگی کے دوران پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں اور مستقبل میں ماں اور بچے دونوں میں مستقل شوگر کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ اضافہ تمام نسلی گروہوں میں دیکھا گیا تاہم مقامی امریکی، الاسکا کے رہائشی، ایشیائی اور بحرالکاہلی جزائر سے تعلق رکھنے والی خواتین میں یہ شرح خاصی زیادہ رہی۔ سن 2024 میں ہر ہزار پیدائشوں میں 137 مقامی امریکی خواتین اس مرض میں مبتلا پائی گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فرق کی وجوہات میں طرزِ زندگی، طبی سہولیات تک رسائی، معاشرتی دباؤ اور صحت کے نظام میں امتیازی رویے شامل ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کرنے والوں نے زور دیا ہے کہ حمل سے پہلے اور دوران خواتین کی صحت پر فوری توجہ دی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس بڑھتے ہوئے خطرے سے بچایا جاسکے۔ [...] Read more...
شپنگ انڈسٹری میں بڑی پیش رفت، پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز فروختشپنگ انڈسٹری میں بڑی پیش رفت، پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز فروخت
دسمبر 30, 2025شپنگ انڈسٹری میں بڑی پیش رفت، پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز فروخت شیئرز کی فروخت کے بعد پی این ایس سی کا مینجمنٹ کنٹرول نئی کمپنی کے پاس جانے کا امکان موجود ہے ویب ڈیسک December 30, 2025 پاکستان کی شپنگ انڈسٹری سے ایک اہم اور بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع وزارتِ میری ٹائم کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے 30 فیصد شیئرز فروخت کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد ادارے کے مستقبل اور انتظامی کنٹرول سے متعلق اہم تبدیلیوں کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی میں حالیہ عرصے کے دوران پانچ نئے بحری جہازوں کی شمولیت کے بعد شیئرز کی فروخت غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی تھی۔ ان حالات میں 30 فیصد حصص کی فروخت کو شپنگ سیکٹر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز ایک مقامی لاجسٹکس کارپوریشن نے حاصل کیے ہیں، جس کے پاس پہلے ہی بحری جہاز چلانے اور میری ٹائم آپریشنز کا عملی تجربہ موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے ادارے میں کارکردگی بہتر ہونے اور جدید انتظامی نظام متعارف کرانے کی امید کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 30 فیصد شیئرز کی فروخت کے بعد پی این ایس سی کا مینجمنٹ کنٹرول نئی کمپنی کے پاس جانے کا امکان موجود ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی قانونی اور انتظامی مراحل ابھی مکمل نہیں ہوئے۔ اہم پیش رفت کے باوجود نئی انتظامیہ کے پی این ایس سی کا کنٹرول سنبھالنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔ وزارتِ میری ٹائم اور متعلقہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔ [...] Read more...
2025 کی 10 عجیب و غریب ٹیکنالوجی مصنوعات، دیکھنے والے حیران رہ گئے2025 کی 10 عجیب و غریب ٹیکنالوجی مصنوعات، دیکھنے والے حیران رہ گئے
دسمبر 30, 2025سال 2025 میں ٹیکنالوجی کی دنیا نے جہاں کئی شاندار اور جدید آلات متعارف کرائے، وہیں کچھ ایسی مصنوعات بھی سامنے آئیں جنہیں دیکھ کر صارفین سوچ میں پڑگئے کہ آخر ان کی ضرورت ہی کیا تھی۔ اس فہرست میں وہ ٹیک مصنوعات شامل ہیں جو یا تو حد سے زیادہ عجیب تھیں یا بالکل غیر ضروری یا پھر محض ہنسانے کے لیے کافی تھیں۔ ایپل آئی فون پاکٹ ایپل نے فیشن برانڈ کے تعاون سے کپڑے سے بنا ایک فون ہولڈر متعارف کرایا جو گلے میں لٹکایا جاتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ اس کی قیمت اتنی زیادہ رکھی گئی کہ عام صارف حیران رہ گئے۔ یوں لگا جیسے موبائل کے لیے موزہ فروخت کیا جا رہا ہو۔ بیگ سے لٹکنے والا روبوٹ یہ ننھا بالوں والا روبوٹ بیگ کے ساتھ لگایا جاتا ہے اور بس سامنے سے گزرنے والے لوگوں کو گھورتا ہے۔ نہ بولتا ہے، نہ کام کرتا ہے اور صرف دیکھتا ہے جس سے بعض افراد کو خوف بھی محسوس ہوسکتا ہے۔ برقی نمک چمچ یہ آلہ بجلی کے ہلکے جھٹکوں سے کھانے کو نمکین محسوس کرواتا ہے اور وہ بھی بغیر نمک ڈالے۔ خیال نیا ضرور ہے مگر اکثر لوگوں کے لیے غیر ضروری ہے۔ ٹوسٹر جیسا موبائل چارجر یہ چارجر شکل میں ٹوسٹر جیسا ہے اور موبائل کی بیٹری چند سیکنڈ میں چارج کردیتا ہے مگر اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ اس سے بہتر تو عام چارجر ہی ہے۔ مصنوعی ذہانت والے پالتو روبوٹ یہ روبوٹ گھر میں گھومتے ہیں اور جذبات ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو یہ پیارے لگے مگر اکثر نے انہیں فضول شوق قرار دیا۔ خودکار مصالحہ ڈالنے والا آلہ یہ آلہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے کھانے میں مصالحہ ڈالتا ہے، حالانکہ زیادہ تر لوگ یہ کام بغیر کسی مدد کے بخوبی کرلیتے ہیں۔ برقی رولر اسکیٹس بیٹری سے چلنے والے یہ اسکیٹس رفتار کنٹرول کے ساتھ آئے مگر مہنگی قیمت اور عملی مشکلات نے انہیں سوالیہ نشان بنادیا۔ بغیر تار کے گٹار یہ ایک انوکھا موسیقی آلہ ہے جس میں تاریں نہیں ہوتیں۔ موسیقاروں کے لیے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعی گٹار ہے یا محض کھلونا۔ کیڑوں کی نگرانی کرنے والا نظام یہ نظام ایپ کے ذریعے کیڑوں کو متوجہ اور مانیٹر کرتا ہے، جسے اکثر لوگوں نے مسئلہ ڈھونڈنے والی ایجاد قرار دیا۔ کافی ٹھنڈی کرنے والی روبوٹ بلی یہ ننھی روبوٹ بلی کپ کے ساتھ لگ کر مشروب کو پھونک مار کر ٹھنڈا کرتی ہے۔ مسئلہ معمولی تھا مگر حل خاصا دلچسپ اور پیارا نکلا۔ [...] Read more...
قدرت کا حیران کن شاہکار، ہزاروں مکڑیوں کا مشترکہ دیوہیکل جال دریافتقدرت کا حیران کن شاہکار، ہزاروں مکڑیوں کا مشترکہ دیوہیکل جال دریافت
دسمبر 30, 2025قدرت کا حیران کن شاہکار، ہزاروں مکڑیوں کا مشترکہ دیوہیکل جال دریافت ایک ہی جال میں ایک لاکھ سے زائد مکڑیوں کی موجودگی نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ویب ڈیسک December 30, 2025 یونان اور البانیہ کی سرحدی پٹی پر قدرت نے ایک ایسا حیرت انگیز راز آشکار کر دیا ہے جس نے دنیا بھر کے ماہرینِ حیاتیات کو چونکا دیا۔ زیرِ زمین جنگلی حیات کے ایک سروے کے دوران ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا مکڑیوں کا جال دریافت ہوا ہے، جو سائز، ساخت اور مکڑیوں کی اقسام کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔ یہ غیر معمولی جال تقریباً 100 مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 69 ہزار مقامی ’بارن فنل ویور‘ مکڑیاں اور 42 ہزار ’شیٹ ویور اسپائڈر‘ بیک وقت آباد ہیں۔ یعنی ایک ہی جال میں ایک لاکھ سے زائد مکڑیوں کی موجودگی نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ عام طور پر سوشل مکڑیاں آبادی نما جالے بناتی ہیں جو ہزاروں مکڑیوں کا گھر ہوتے ہیں، مگر یہ جال اس لیے منفرد ہے کہ اسے مختلف اقسام کی مکڑیوں نے مل کر بُنا ہے۔ محققین کے مطابق اس سے قبل دنیا میں ایسا کوئی مشترکہ جال ریکارڈ پر موجود نہیں تھا جس میں الگ الگ نسلوں کی مکڑیاں ایک ہی ساخت میں ہم آہنگی سے رہ رہی ہوں۔ یہ دیوہیکل جال پہلی بار 2022 میں مہم جوؤں نے زیرِ زمین وائلڈ لائف سروے کے دوران دیکھا، تاہم اس کی سائنسی اہمیت اب جا کر پوری طرح سامنے آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مکڑیوں کے رویّوں، اجتماعی بقا اور قدرتی اشتراک کے بارے میں نئے سائنسی سوالات اور امکانات کو جنم دے رہی ہے۔ [...] Read more...
رحیم یارخان میں پاک – یو اے ای قیادت کی اہم ملاقاترحیم یارخان میں پاک – یو اے ای قیادت کی اہم ملاقات
دسمبر 30, 2025رحیم یارخان میں پاک – یو اے ای قیادت کی اہم ملاقات دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ویب ڈیسک December 30, 2025 رحیم یارخان میں وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جو شیخ زاید پیلس میں خوشگوار اور برادرانہ ماحول میں منعقد ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس ملاقات میں 26 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھایا گیا اور دوطرفہ تعاون کو عملی شکل دینے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تجارت میں غیر معمولی اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران آئی ٹی، توانائی، معدنیات، کان کنی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شیخ محمد بن زاید کی قیادت میں یو اے ای کی شاندار ترقی کو سراہا اور کہا کہ یو اے ای میں مقیم 21 لاکھ پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیاد ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی پر یو اے ای حکومت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شیخ محمد بن زاید نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات اسلام آباد میں حالیہ ملاقات کے تسلسل میں قیادت کی سطح پر ایک اہم پیشرفت ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ [...] Read more...
کراچی، نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلانکراچی، نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
دسمبر 30, 2025کراچی، نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان ڈرون کیمروں کی مدد سے چھتوں کا معائنہ بھی شروع کر دیا ہے ویب ڈیسک December 30, 2025 شہر قائد میں سال نو کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کے خطرناک رجحان کے پیشِ نظر تیموریہ پولیس نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جاری آگاہی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں میں اس خطرناک روایت سے ہوشیاری پیدا کی جا سکے۔ ایس ایچ او تیموریہ شاہد بلوچ نے بتایا کہ مساجد اور عوامی مقامات پر اعلانات کے ذریعے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈرون کیمروں کی مدد سے چھتوں کا معائنہ بھی شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ خطرے کی نشاندہی کی جا سکے۔ ایس ایچ او نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ اقدامِ قتل کے تحت درج کیا جائے گا اور قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔  انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ سال نو کے موقع پر احتیاط اختیار کریں اور اپنی و دوسروں کی جان کو محفوظ رکھیں۔ پولیس کے مطابق یہ اقدامات کراچی میں عوامی تحفظ اور پرامن جشن کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاکہ نیو ایئر نائٹ محفوظ اور خوشگوار انداز میں منائی جا سکے۔ [...] Read more...
نئے سال کی خوشیوں میں واٹس ایپ کا کردار، چھوٹا مگر اہمنئے سال کی خوشیوں میں واٹس ایپ کا کردار، چھوٹا مگر اہم
دسمبر 30, 2025نئے سال کا دن واٹس ایپ کے لیے سال کا سب سے مصروف دن ثابت ہوتا ہے، جہاں ہر سال پیغامات اور کالز کے نئے ریکارڈ قائم ہوجاتے ہیں۔ عام دنوں میں واٹس ایپ پر 100 ارب سے زائد پیغامات اور تقریباً 2 ارب کالز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاہم جب دنیا نئے سال کا استقبال کرتی ہے تو صرف 24 گھنٹوں میں یہ تعداد معمول سے کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔ چاہے مختلف براعظموں میں رہنے والے خاندانوں کو جوڑنے والی ویڈیو کال ہو یا دوستوں کے درمیان تقریب کے انتظام کے لیے بنایا گیا گروپ چیٹ، لوگوں کے نئے سال کی خوشیوں میں واٹس ایپ ایک چھوٹا مگر اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نئے سال کے لیے خصوصی فیچرز متعارف اس سال واٹس ایپ نے تعطیلات کے دوران خوشیوں کو مزید بڑھانے کے لیے چند خصوصی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ نئے سال کی خوشی کے اظہار کے لیے 2026 کے خصوصی اسٹیکرز متعارف کرائے گئے ہیں جب کہ ویڈیو کال کے دوران اسکرین پر آتش بازی، رنگ برنگے کاغذی پھول اور ستاروں کی حرکت بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ کنفیٹی ایموجی پر خصوصی اینیمیٹڈ ردعمل دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پہلی بار واٹس ایپ نے اسٹیٹس کے لیے اینیمیٹڈ اسٹیکرز فراہم کیے ہیں جن میں 2026 کا خصوصی لے آؤٹ شامل ہے۔ گروپ چیٹ میں منصوبہ بندی کے لیے مفید تجاویز واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں تقریبات کو آسان بنانے کے لیے چند مفید تجاویز بھی دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ بنائیں، اسے چیٹ میں نمایاں کریں اور شرکاء کی تصدیق حاصل کریں۔ کھانے اور سرگرمیوں کے انتخاب کے لیے پولز کا استعمال کریں۔ دوستوں کو پارٹی تک پہنچنے میں مدد دینے اور بحفاظت گھر پہنچنے کی اطلاع کے لیے لائیو لوکیشن شیئر کریں۔ ویڈیو اور وائس نوٹس کے ذریعے اُن لمحات کو محفوظ کریں جو تقریب میں شریک نہ ہوسکنے والے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیے جاسکیں۔ دنیا بھر کو جوڑنے والا پلیٹ فارم چاہے کوئی نیویارک سے پیغام بھیج رہا ہو، ٹورنٹو سے کال کر رہا ہو یا استنبول میں نئے سال کا جشن منا رہا ہو، واٹس ایپ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا نجی اور محفوظ انداز میں ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔ [...] Read more...
پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلانپی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
دسمبر 30, 2025اسلام آباد (اختر نیوز ) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے لندن کیلئے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ لندن کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی۔قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی لندن کیلئے پرواز 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جا رہی ہے، لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ [...] Read more...
چین میں بیڈمنٹن کھیلنے والے روبوٹ نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیاچین میں بیڈمنٹن کھیلنے والے روبوٹ نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
دسمبر 30, 2025چین میں بیڈمنٹن کھیلنے والے روبوٹ نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ذہین روبوٹ نے چین کے صفِ اول کے انسانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا ویب ڈیسک December 30, 2025 چین میں جدید ٹیکنالوجی اور اسپورٹس کا حیرت انگیز امتزاج دیکھنے میں آیا، جہاں ایک بیڈمنٹن کھیلنے والے روبوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ منفرد روبوٹ چین کی ژیجیانگ شینچن کائی ڈونگ ٹیکنالوجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ ژیجیانگ کے شہر شاؤشنگ میں ہونے والے مقابلے میں اس ذہین روبوٹ نے چین کے صفِ اول کے انسانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔ حیران کن طور پر روبوٹ نے لگاتار 1,452 بیڈمنٹن شاٹس کامیابی سے واپس کر کے تاریخ رقم کر دی، جو کسی موبائل روبوٹ کی جانب سے سب سے زیادہ مسلسل کاؤنٹر ہٹس کا عالمی ریکارڈ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس روبوٹ کو نہایت جدید ویژن سسٹم اور موشن کنٹرول ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، جو ملی سیکنڈ کے حساب سے حرکت اور ردعمل دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روبوٹ انسانی کھلاڑیوں کے تیز رفتار شاٹس کا بھی شاندار انداز میں جواب دینے میں کامیاب رہا۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک بڑا سنگِ میل ہے بلکہ مستقبل میں اسپورٹس ٹریننگ، روبوٹکس اور انسانی–مشینی تعاون کے نئے دروازے بھی کھول سکتی ہے۔ [...] Read more...
پنجاب بھر کے 3 لاکھ اساتذہ کے لیے نئے احکامات جاریپنجاب بھر کے 3 لاکھ اساتذہ کے لیے نئے احکامات جاری
دسمبر 30, 2025لاہور(اختر نیوز )پنجاب بھر کے تقریباً 3 لاکھ اساتذہ کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت اساتذہ کو اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ (اے سی آر) آن لائن جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سال 2025 کی تمام اے سی آرز آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ سالانہ اے سی آرز اساتذہ کی ترقی، سروس بینیفٹس اور دیگر مراعات کے حصول کے لیے لازمی ہوں گی۔محکمہ کے مطابق جو اساتذہ مقررہ وقت میں آن لائن اے سی آرز جمع نہیں کرائیں گے، ان کی ترقی اور دیگر مراعات متاثر ہو سکتی ہیں۔ اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آن لائن نظام کے ذریعے شفافیت اور بروقت ریکارڈ کی تیاری ممکن ہو سکے گی، جس سے اساتذہ کے سروس معاملات کو بہتر انداز میں نمٹایا جا سکے گا۔ [...] Read more...
زمین کا اندرونی مرکز کیسا ہے؟ نئی تحقیق نے چونکا دیازمین کا اندرونی مرکز کیسا ہے؟ نئی تحقیق نے چونکا دیا
دسمبر 30, 2025زمین کا اندرونی مرکز کیسا ہے؟ نئی تحقیق نے چونکا دیا یہ شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ زمین کا اندرونی مرکز کیمیائی طور پر تہہ در تہہ بنا ہوا ہے۔ ویب ڈیسک December 30, 2025 سائنس دانوں کی ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ زمین کا اندرونی مرکز ایک ہی سخت ڈھانچے پر مشتمل نہیں بلکہ یہ پیاز کی طرح کئی تہوں میں تقسیم ہے۔ یہ نتیجہ زمین کے اندر سے گزرنے والی زلزلہ لہروں کے تفصیلی مطالعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جرمنی کی ایک جامعہ کے ماہرین نے تحقیق کے دوران اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی کہ زلزلہ لہریں زمین کے اندرونی مرکز میں مختلف سمتوں میں مختلف رفتار سے کیوں سفر کرتی ہیں۔ اس عجیب رویے کو سائنسی زبان میں عدم یکسانیت کہا جاتا ہے جو طویل عرصے سے ماہرین کے لیے ایک معمہ بنا ہوا تھا۔ محققین کا کہنا ہے کہ زمین کے مرکز میں لوہے کے ساتھ ہلکے عناصر، خاص طور پر سلیکان اور کاربن شامل ہیں۔ ان عناصر کی مقدار میں فرق لوہے کے اندرونی ڈھانچے کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں زلزلہ لہروں کی رفتار بدل جاتی ہے۔ تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے لیبارٹری میں انتہائی دباؤ اور شدید درجہ حرارت پیدا کیا جو زمین کے اندرونی مرکز سے مشابہ تھا۔ ان حالات میں لوہے، سلیکان اور کاربن کے آمیزے کو جانچا گیا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ ان عناصر کی موجودگی لوہے کے ذرات کی ترتیب کو کس طرح بدلتی ہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ زمین کے مرکز کا درمیانی حصہ نسبتاً کم ہلکے عناصر پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے وہاں زلزلہ لہروں کا رویہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے جب کہ بیرونی حصوں میں سلیکان اور کاربن کی مقدار بڑھنے سے یہ عدم یکسانیت کم ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ زمین کا اندرونی مرکز کیمیائی طور پر تہہ در تہہ بنا ہوا ہے۔ یہ دریافت زمین کی ساخت، اس کی ارتقائی تاریخ اور مقناطیسی میدان کو سمجھنے میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جارہی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زمین کی گہرائیوں میں چھپے ان رازوں کو جاننے کے لیے زلزلہ لہروں کا مطالعہ اور تجربہ گاہوں میں بنائے گئے حالات مستقبل میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ [...] Read more...
افغان طالبان ریجیم کی جانب سے خواتین کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاںافغان طالبان ریجیم کی جانب سے خواتین کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں
دسمبر 30, 2025لندن: افغان طالبان ریجیم کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان خواتین کے لیے ایک غیر محفوظ اور بدترین ملک بن چکا ہے۔ بین الاقوامی جریدے دی گارڈین کی تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان خواتین کے لیے ایک غیر محفوظ ملک بن چکا ہے، جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بدترین سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق عینی شواہد اور متاثرہ خواتین کے بیانات طالبان رجیم کے اس دعوے کو جھٹلاتے ہیں کہ وہ خواتین کے حقوق کا “احترام” کرتے ہیں۔ جنوری 2022 میں زرمنہ اور دیگر خواتین نے طالبان کی بڑھتی پابندیوں کے خلاف کابل کی سڑکوں پر پرامن احتجاج کیا، جس کے بعد انہیں شدید دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دی گارڈین کے مطابق احتجاج کے بعد طالبان کے حامیوں نے زرمنہ کے گھر پر دھاوا بولا اور انہیں طویل عرصے تک حراست میں رکھا گیا۔ رہائی کے بعد زرمنہ کو واضح دھمکیاں دی گئیں کہ دوبارہ آواز اٹھانے کی صورت میں سنگین نتائج ہوں گے۔ زرمنہ کے بقول، وہ اور دیگر خواتین صرف اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرمنہ برقعہ پہن کر افغانستان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں اور اس وقت جرمنی میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں، تاہم وہ اب بھی خود کو اور اپنے خاندان کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ عالمی سطح پر پیپلز ٹریبونل فار ویمن آف افغانستان کی رپورٹ کے مطابق متعدد افغان لڑکیاں غربت اور جبر کے باعث جبری شادیوں یا جنسی استحصال پر مجبور ہو رہی ہیں، جو ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کی علامت ہے۔ ماہرین کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آتے ہی خواتین اور لڑکیوں کی زندگی میں آنے والی معمولی بہتری بھی راتوں رات ختم ہو گئی، جبکہ ابتدا میں پرامن اور غیر منظم خواتین احتجاجی تحریک کو طاقت کے زور پر کچل دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دی گارڈین کی یہ رپورٹ محض ایک خاندان کی کہانی نہیں بلکہ طالبان رجیم کے تحت افغانستان کی مجموعی ابتر صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، جہاں خواتین کی آواز دبانا، پرامن احتجاج کو جرم قرار دینا اور خوف کے ذریعے معاشرے کو خاموش کرانا معمول بن چکا ہے۔ رپورٹ عالمی برادری کے لیے ایک واضح انتباہ قرار دی جا رہی ہے کہ زمینی حقائق طالبان کے دعوؤں کے برعکس ایک سنگین انسانی حقوق کے بحران کی نشاندہی کرتے ہیں۔ [...] Read more...
© 2025 اخترعباس | Theme Newspaper Eye by Wp Theme Space.