پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 10،10 لاکھ روپے اور نوکریاں دینے کا فیصلہ

لاہور (اختر نیوز )پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ 10,10 لاکھ روپے کھلاڑیوں کو دئیے جائیں گے اور بے روز گار ہاکی پلیئرز کو مختلف محکموں میں نوکریاں بھی دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب میں شرکت کرنے کا امکان ہے اور ان کی دستیابی کے بعد تقریب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کریں گے۔

Like this:

Like Loading…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے