ایشیا کپ کے بعد پاک، بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل، تاریخ کا اعلان ہوگیا

ہانگ کانگ (اختر نیوز)پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کا موقع دیں گی، جب وہ 7 نومبر کو ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ہانگ کانگ سکسز ایک منفرد اور تیز رفتار فارمیٹ ہے، جس میں مجموعی طور پر 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور کویت کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی عباس آفریدی کی قیادت میں اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے، جو 7 سے 9 نومبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں شرکت کرے گا۔ یہ مقابلہ اس لیے بھی دلچسپ ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں حال ہی میں ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران تین بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، اور اب ایک بار پھر محدود اوورز کے منفرد فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی۔شائقین کو دونوں روایتی حریفوں کے درمیان سنسنی خیز اور تیز رفتار کرکٹ دیکھنے کی توقع ہے۔

Like this:

Like Loading…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے