اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اس پیشکش کے ذریعے اسپیس ایکس نے تقریباً 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی

 خلائی تحقیق سے وابستہ کمپنی اسپیس ایکس کے شیئرز پہلی مرتبہ عوامی سطح پر فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ڈالر کا کثیر سرمایہ رکھنے والے شخص بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کے دوران کمپنی کے شیئرز 135 ڈالر فی حصص کے حساب سے فروخت ہوئے، جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی مجموعی دولت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اس پیشکش کے ذریعے اسپیس ایکس نے تقریباً 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی جس کے بعد کمپنی کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 1.77 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی وقت کے مطابق جمعے کے روز مارکیٹ کھلنے کے بعد اسپیس ایکس کے شیئرز کی ٹریڈنگ “اسپیس ایکس” کے نام سے شروع ہوئی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ شیئرز کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کی صورت میں ایلون مسک کی مجموعی دولت بھی کم ہو سکتی ہے اور وہ دوبارہ ٹریلین ڈالر کی حد سے نیچے آ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی یہ دولت صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں۔ ان کے بڑے اثاثوں میں نیورالنک ، ایکس اے آئی، ٹیسلا اور دی بورنگ کمپنی کے حصص بھی شامل ہیں۔ تاہم حالیہ اضافے میں سب سے بڑا کردار اسپیس ایکس کی بڑھتی ہوئی قدر نے ادا کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دولت زیادہ تر “پیپر ویلتھ” ہے یعنی اس کا انحصار کمپنیوں کے حصص کی مارکیٹ ویلیو پر ہے۔ اگر حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ جائے تو مسک کی مجموعی دولت کم بھی ہو سکتی ہے۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق آئی پی او سے قبل ایلون مسک کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 813 ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے