9 سالہ آسٹریلوی بچی کی ہلاکت ،مقدمہ میں سی سی ڈی اہلکار کے خلاف دفعہ 302 شامل

چکوال (اختر نیوز ) چکوال میں سی سی ڈی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ آسٹریلوی شہری حانیہ احمد کی ہلاکت کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے,پولیس نے مقدمے میں نامزد سی سی ڈی اہلکار کے خلاف قتل عمد کی دفعہ 302 شامل کر لی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ ابتدائی طور پر دفعہ 322 (قتلِ خطا) کے تحت درج کیا گیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران حاصل ہونے والے شواہد، فرانزک تجزیے اور دیگر حقائق کی روشنی میں مقدمے میں قتل عمد کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد سی سی ڈی اہلکار شجاع کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والی رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل چکوال میں آسٹریلیا سے آئے ایک پاکستانی خاندان کی گاڑی ڈکیتی کی واردات کے بعد فائرنگ کی زد میں آ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 9 سالہ حانیہ احمد جاں بحق جبکہ اس کے والد عدیل احمد اور بھائی آفان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ابتدائی طور پر واقعے کو ڈاکوؤں کے تعاقب کے دوران پیش آنے والا حادثہ قرار دیا گیا تھا،
تاہم بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کے جائزے کے بعد سی سی ڈی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ کے شواہد سامنے آئے، جس پر ایک اہلکار کو نامزد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر تفتیش تھانہ سٹی پولیس سے واپس لے کر سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن ساجد گوندل کی سربراہی میں قائم جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے
دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے بھی اپنی شہری حانیہ احمد کی ہلاکت اور اس کے اہل خانہ کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

The post 9 سالہ آسٹریلوی بچی کی ہلاکت ،مقدمہ میں سی سی ڈی اہلکار کے خلاف دفعہ 302 شامل first appeared on afbnews.pk.

The post 9 سالہ آسٹریلوی بچی کی ہلاکت ،مقدمہ میں سی سی ڈی اہلکار کے خلاف دفعہ 302 شامل appeared first on afbnews.pk.

The post 9 سالہ آسٹریلوی بچی کی ہلاکت ،مقدمہ میں سی سی ڈی اہلکار کے خلاف دفعہ 302 شامل appeared first on afbnews.pk.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے