ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 171 رنز کا ہدف دے دیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 171 رنز کا ہدف دے دیا

میچ کے دوران ایک بار پھر ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

 آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ گروپ 1 کے اہم میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہرمن پریت کور 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ رچا گھوش نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے اور ٹیم کے مجموعے کو بہتر اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں سعدیہ اقبال نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

میچ کے دوران ایک بار پھر ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا جس کے بعد وہ ٹاس جیتنے کے بعد مختصر انٹرویو دے کر فوری طور پر ڈریسنگ روم کی جانب روانہ ہو گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے