ایران نے امریکا کے ساتھ امن معاہدے کی تصدیق کردی

ایران نے امریکا کے ساتھ امن معاہدے کی تصدیق کردی

معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران مناسب اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے

ایران نے امریکا کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے تاہم معاہدے پر دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کی صورت میں ایران اپنے طور پر مناسب اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن ڈیل مکمل ہوچکی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھولا جائے گا جبکہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے