حکومت کا یٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا یٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 دن تک کے لیے ہو گا

حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 257 روپے 8 پیسے برقرار رہے گی۔

قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 دن تک کے لیے ہو گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی مارکیٹ کے حالات اور ملکی اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے اور ملک میں توانائی کے شعبے میں استحکام برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے