لاہور ( اختر نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 16 جنوری سے شروع ہوگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آن لائن ٹکٹس ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔فیزیکل ٹکٹیں 19 جنوری (بروز پیر) سے دستیاب ہوں گی، ٹکٹیں ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے،میچز شام 6 بجے پاکستانی وقت پر شروع ہوں گے۔پہلے میچ کی وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے جبکہ باقی دونوں میں 1000 روپے کی ہوگی، پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ میں 600 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں پریمیم انکلوژرز کا ٹکٹ 700 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے پہلے اور 600 روپے کا باقی دو میچز میں ملے گا، اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کا ریٹ 400 اور 500 روپے ہوگا۔اقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1500 اور 2000 روپے مقرر کی گئی ہے، جناح اینڈ وی آئی کا ٹکٹ 2000 اور آخری دو میچوں میں 2500 روپے کا ہوگا، جبکہ ہاسپیٹیلٹی گیلری کا ریٹ 5000 اور 6000 روپے رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس میں ایک سیٹ پہلے میچ میں 20،000 جبکہ آخری دو میچوں میں 25،000 روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔
پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا 16 جنوری سے آغاز