کراچی سمیت ملک بھر کے اسٹیڈیمز کی اپگریڈیشن کے حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی، محسن نقوی

کراچی سمیت ملک بھر کے اسٹیڈیمز کی اپگریڈیشن کے حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی، محسن نقوی

نئے اسٹیڈیم کو لاہور کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور جدید بنایا جائے گا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول لیول کرکٹ کے فروغ سے ملک میں نئے ٹیلنٹ سامنے آئیں گے اور انٹر اسکول مقابلے صرف لاہور اور کراچی میں منعقد کیے جائیں گے۔

فاتح ٹیموں پر مشتمل ایک خصوصی ایونٹ بھی کرایا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں۔

محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی جلد تعمیر نو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے اختتام کے فوری بعد اس اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام شروع ہو جائے گا۔

نئے اسٹیڈیم کو لاہور کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور جدید بنایا جائے گا تاکہ کراچی کی عوام بھی اس کا رخ کریں اور کھیلوں کا شوق بڑھ سکے۔

چیئرمین پی سی بی نے ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے اور بات چیت برابری کی بنیاد پر ہوگی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ مینز ورلڈ کپ کے حوالے سے کپتان سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، لیکن بہت جلد کراچی سمیت پورے ملک میں گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے خوشخبری عوام تک پہنچائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے