یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شیخ محمد بن زاید کا پاکستان کا یہ پہلا باضابطہ دورہ ہے
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل آج صبح متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا نور خان ایئر بیس پر شاندار استقبال کیا گیا۔
یو اے ای کے صدارتی طیارے جیسے ہی پاکستان کی حدود میں داخل ہوا پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے اسے اپنے گھیرے میں لے لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ یو اے ای کے صدر آصف علی زرداری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال ہوا، جبکہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے فروغ اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے صدر 26 دسمبر کو پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان نے بتایا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی تھا۔
اماراتی صدر کے استقبال کے لیے دارالحکومت میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسلام آباد کو دونوں ممالک کے پرچموں اور استقبالی بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شیخ محمد بن زاید کا پاکستان کا یہ پہلا باضابطہ دورہ ہے، جبکہ اماراتی صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ایسکورٹ کریں گے۔