عطاتارڑ کی سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پیشہ ورانہ خدمات پر خراج تحسین
عشرت فاطمہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کا ہر بچہ انہیں جانتا ہے
وزیراطلاعات عطاتارڑ نے سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر جا کر انہیں پیشہ ورانہ خدمات اور ملکی نشریات میں ان کے نمایاں کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔
عشرت فاطمہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کا ہر بچہ انہیں جانتا ہے۔
عطاتارڑ نے عشرت فاطمہ سے درخواست کی کہ وہ بطور مینٹور پاکستان ٹیلی ویژن میں شمولیت اختیار کریں اور اپنی تجربہ کاری سے نئی نسل کی رہنمائی کریں۔
عشرت فاطمہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز اپنایا اور سیاست سے بالکل علیحدہ رہیں، جس پر وزیر اطلاعات نے ان کے پروفیشنل رویے کی تعریف کی۔
اس موقع پر عشرت فاطمہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے عزت افزائی، محبت اور حوصلہ افزائی ہمیشہ یاد رہے گی اور یہ اقدام ان کے لیے انتہائی معنی خیز ہے۔
