نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت اہم پابندیاں نافذ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
کراچی: نئے سال کے موقع پر شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت اہم پابندیاں نافذ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق 31 دسمبر اور یکم جنوری کو شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس دوران اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور سیلنسر کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
نئے سال پر پٹاخوں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سی ویو اور دیگر حساس علاقوں میں نئے سال کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری محفوظ طریقے سے جشن منائیں۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
کمشنر کراچی نے واضح کیا ہے کہ خواتین، بچے، بزرگ شہری اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار ڈبل سواری پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے سال پر قانون کی مکمل پابندی کریں اور پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔