Skip to content
  • Home

December 31, 2025

Breaking News
دنیا کا پہلا دانتوں کو ازخود صاف کرنے والا روبوٹ تیار  |  
نادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت کا آغاز  |  
وینزویلا میں امریکی مداخلت، روس کو نقصان کے بجائے فائدہ ہونے کا امکان  |  
سال نوکا آغاز؛ معروف سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل  |  
سکیورٹی کونسل کے ارکان کی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت  |  

اخترعباس

  • Home
Newspaper Eye Theme By Wp Theme Space

Author: admin

News

ثاقب مجید راجہ اور وسطی باغ سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان ن لیگ میں شامل

اسلام آباد(اختر نیوز)امیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ ثاقب مجید راجہ اور وسطی باغ سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان

by admin
0 Minute
News

ٹیلی گراف بھی فیلڈ مارشل کی کرشماتی سفارتکاری کا معترف، رپورٹ جاری

ٹیلی گراف بھی فیلڈ مارشل کی کرشماتی سفارتکاری کا معترف، رپورٹ جاری اسٹریٹجک ریٹرن ممکن بنانے میں فیلڈ مارشل سید

by admin
1 Minute
News

مصطفیٰ کمال کے بانی ایم کیو ایم پر عمران فاروق کے قتل کے سنگین الزامات

مصطفیٰ کمال کے بانی ایم کیو ایم پر عمران فاروق کے قتل کے سنگین الزامات میں برطانیہ کی عدالتوں میں

by admin
1 Minute
News

او آئی سی اور 21 مسلم ممالک کی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت

او آئی سی اور 21 مسلم ممالک کی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت اسرائیل کا یہ اقدام

by admin
1 Minute
News

او آئی سی کی صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت

او آئی سی کی صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت اسرائیلی اقدام صومالیہ کی

by admin
1 Minute
News

انگلینڈ نے آسٹریلیا میں 15 سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا

ایشز سیریز : انگلینڈ نے آسٹریلیا میں 15 سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا انگلینڈ نے آسٹریلیا میں وائٹ

by admin
1 Minute
News

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی پراکسی خارجی دہشت گرد ہلاک

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی پراکسی خارجی دہشت گرد ہلاک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت

by admin
0 Minute
News

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کرگئیں

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کرگئیں ڈاکٹر شمشاد اختر کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی ماہرینِ

by admin
1 Minute
News

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت پاکستان نے

by admin
1 Minute
News

ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، آصف زرداری

ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، آصف زرداری اگر کسی نے

by admin
1 Minute

Posts pagination

پچهلا 1 … 6 7 8 … 50 اگلا
  • دنیا کا پہلا دانتوں کو ازخود صاف کرنے والا روبوٹ تیار
  • نادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت کا آغاز
  • وینزویلا میں امریکی مداخلت، روس کو نقصان کے بجائے فائدہ ہونے کا امکان
  • سال نوکا آغاز؛ معروف سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل
  • سکیورٹی کونسل کے ارکان کی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت
Latest
دنیا کا پہلا دانتوں کو ازخود صاف کرنے والا روبوٹ تیاردنیا کا پہلا دانتوں کو ازخود صاف کرنے والا روبوٹ تیار
دسمبر 31, 2025دنیا کا پہلا دانتوں کو ازخود صاف کرنے والا روبوٹ تیار اس ٹوتھ برش کی سب سے خاص یہ ہے کہ یہ دانتوں کودونوں طرف سے ایک ساتھ صاف کرتا ہے ویب ڈیسک December 31, 2025 منہ کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت، یہی وجہ ہے کہ دانتوں کی صفائی کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاپانی سائنسدانوں نے جی ای این نامی دنیا کا پہلا اورل کیئر روبوٹ متعارف کرایا گیا ہےجو دانتوں کو ہر زاویہ سے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دانتوں کی صفائی کے لیے اس ہائی ٹیک ٹوتھ برش کو صرف منہ میں لے کر دانتوں سے دبا کر رکھنے کی ضرورت ہے اس کے بعد یہ اپنا کام خود کرتا ہے اور محض ایک منٹ میں دانت کی صفائی کا کام مکمل کر لیتا ہے۔ اس حیرت انگیزروبوٹک ٹوتھ برش کو ویسیڈا یونیورسٹی کے روبوٹکس لیبارٹری کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کنگ فو میں مہارت رکھنے والا حیرت انگیز روبوٹ تیار اس ٹوتھ برش کی سب سے خاص یہ ہے کہ یہ دانتوں کودونوں طرف سے ایک ساتھ صاف کرتا ہے، اس میں متعدد چھوٹے برش ہیڈز نصب ہیں جو اوپر، نیچے، بائیں اور دائیں حرکت کرتے ہیں، اور غیر متوازن برشنگ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جو عام طور پر ہاتھ سے برش کرنے میں ہوتا ہے۔ جی ای این کا وزن 220 گرام ہے، جبکہ یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے، اس میں مختلف آپریٹنگ موڈز دیے گئے ہیں جیسے ایزی، کیرفل، اسپیشل کیئر اور چلڈرن جسے لوگ اپنی سہولت کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔ جی ای این اس وقت کراؤڈ فنڈنگ کی مرحلے میں ہے اور اپنے ہدف سے چار گنا زیادہ فنڈنگ حاصل کرچکا ہے، جبکہ آپ اسے 31,042 ین 199 امریکی ڈالر کی رعایتی قیمت پر آرڈر کر سکتے ہیں۔ اگرچہ اس روبوٹک ٹوتھ برش کو ابتدائی طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا تھا جنہیں جسمانی مشکلات کی وجہ سے دستی ٹوتھ برش استعمال کرنے میں مشکل ہوتی ہے، لیکن جی ای این  نے عوامی دلچسپی بھی حاصل کی ہے، جن میں سے بڑی تعداد وہ لوگ ہیں جو ہاتھ سے دانت صاف کرنا پسند نہیں کرتے۔  [...] Read more...
نادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت کا آغازنادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت کا آغاز
دسمبر 31, 2025نادرا کا موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی نئی سہولت کا آغاز اس سہولت سے بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم ہوجائے گا ویب ڈیسک December 31, 2025 اسلام آباد: نادرا کی جانب سے موبائل ایپ اور چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اس سہولت سے بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے کئی اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم کے ذریعے بائیومیٹرک کی تعریف وسیع کر دی گئی ہے اور پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے۔ پاک آئی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے،20 جنوری سے تمام نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجراء ہو گا، جبکہ شہری ضرورت پڑنے پر معمولی فیس کے عوض سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آن لائن شناختی کارڈ کیسے بنایاجائے؟ نادرا نے موبائل ایپ متعارف کروا دی فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پر شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز جائے گا، چہرے کی شناخت کی کارروائی مکمل ہونے پر نادرا ایک سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، اس پر تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ ہوگا، جبکہ یہ سرٹیفکیٹ سات دن کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔ واضح رہے کہ نادرا اس نظام کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ  متعلقہ سرکاری و نجی اداروں سے ضروری اقدامات کی درخواست کر دی گئی۔ 20  جنوری کے بعد اس سہولت کی دستیابی سے متعلق شکایت پر متعلقہ ادارے یا محکمے کو شکایت کی جاسکے گی، جبکہ ڈیجیٹل آئی ڈی کے اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔ [...] Read more...
وینزویلا میں امریکی مداخلت، روس کو نقصان کے بجائے فائدہ ہونے کا امکانوینزویلا میں امریکی مداخلت، روس کو نقصان کے بجائے فائدہ ہونے کا امکان
دسمبر 31, 2025وینزویلا میں امریکی مداخلت، روس کو نقصان کے بجائے فائدہ ہونے کا امکان وینزویلا پر امریکی دباؤ روس کو لاطینی امریکا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع دے سکتا ہے۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 ماسکو: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے خلاف امریکا کی ممکنہ مداخلت روس کے لیے نقصان دہ ہونے کے بجائے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے کاراکاس پر دباؤ دراصل ایک وسیع تر عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہو سکتا ہے، جس کا مقصد ابھرتے ہوئے نئے عالمی نظام میں طاقتوں کی ازسرِ نو صف بندی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے وینزویلا کے خلاف سخت اقدامات یا براہِ راست مداخلت روس کو یہ موقع فراہم کر سکتی ہے کہ وہ خود کو ایک متبادل عالمی طاقت کے طور پر مزید مضبوط کرے، خاص طور پر ان ممالک کے درمیان جو امریکی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں امریکی دباؤ روس کو لاطینی امریکا میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے، سفارتی حمایت حاصل کرنے اور عالمی سطح پر امریکا مخالف بیانیے کو تقویت دینے کا موقع دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، روس توانائی، دفاع اور سیاسی تعاون کے ذریعے کاراکاس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ایک ایسے نئے عالمی نظام کی جانب اشارہ کرتی ہے جہاں بڑی طاقتیں براہِ راست تصادم کے بجائے علاقائی تنازعات کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ وینزویلا میں امریکی اقدامات بھی اسی عالمی طاقتوں کی کشمکش کا حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے وینزویلا کے خلاف جارحانہ پالیسی اپنائی تو اس کے نتائج صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سیاست میں روس کے کردار کو مزید مضبوط کر سکتے ہیں، جس سے طاقت کے عالمی توازن میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔ [...] Read more...
سال نوکا آغاز؛ معروف سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیلسال نوکا آغاز؛ معروف سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل
دسمبر 31, 2025سال نوکا آغاز؛ معروف سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 گوگل نے سال نو کو منفرد انداز میں خوش آمدید کرتے ہوئے اپنا خصوصی ڈوڈل جاری کردیا۔  اور یہ ڈوڈل عموماً آتش بازی، روشنیوں، اور “Happy New Year” کے پیغامات پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں پرانے سال کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، جیسا کہ سال 2025 کے آغاز پر بھی گوگل نے یہ ڈوڈل جاری کیا تھا۔ گوگل نے رواں برس بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نئے سال کی آمد پر ڈوڈل کو تبدیل کردیا ہے، گوگل نے اس بار ڈوڈل میں سنہرے رنگ کا استعمال کیا ہے اور ایک کینڈی سے 2026 کا بلون نکلتا دکھائی دیتا ہے، جس سے گوگل بہت ہی خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے رواں برس گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا؟ واضح رہے کہ سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔ گوگل نے ڈوڈل جاری کرنے کا آغاز 2 دہائیاں قبل ہی شروع کیا تھا جبکہ گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔ [...] Read more...
سکیورٹی کونسل کے ارکان کی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمتسکیورٹی کونسل کے ارکان کی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت
دسمبر 31, 2025سکیورٹی کونسل کے ارکان کی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے صومالی لینڈ کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی ویب ڈیسک December 30, 2025 نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے، جبکہ صرف امریکہ نے اس اقدام کی مذمت نہیں کی۔ اس ہنگامی اجلاس میں، صومالیہ کے اقوام متحدہ میں سفیر ابو بکر داہر عثمان نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف صومالیہ کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا خطرہ ہے بلکہ پورے ہارن آف افریقہ اور ریڈ سی کے خطے میں امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ عثمان نے زور دیا کہ اسرائیل کی یہ پہل فلسطینی عوام کو زبردستی شمال مغربی صومالیہ میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہو سکتی ہے۔ اس ہنگامی اجلاس کو اس وقت طلب کیا گیا جب اسرائیل نے پچھلے ہفتے صومالی لینڈ کو پہلی اور واحد ریاست کے طور پر تسلیم کیا۔ امریکی نائب نمائندہ ٹیمنی بروس نے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی خودمختار ملک کی طرح سفارتی تعلقات قائم کرنے کا حق ہے، لیکن امریکہ نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اعلان نہیں کیا اور اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اسرائیل کے نائب سفیر جاناتھن میلر نے کہا کہ یہ اقدام صومالیہ کے خلاف جارحانہ قدم نہیں بلکہ مذاکرات کے لیے موقع ہے۔ عرب لیگ، پاکستان، چین، اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اسرائیل کے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فلسطینی عوام کی زبردستی منتقلی یا شمالی صومالی بندرگاہوں پر فوجی اڈے قائم کرنے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ صومالی لینڈ نے 1991 میں صومالیہ سے علیحدگی اختیار کی تھی، اور اس کے بعد سے یہ اپنے آپ کو خودمختار ریاست قرار دیتا ہے۔ [...] Read more...
سونے کی قمیت میں بڑی کمی، فی تولہ کہاں تک پہنچاسونے کی قمیت میں بڑی کمی، فی تولہ کہاں تک پہنچا
دسمبر 31, 2025سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کہاں تک پہنچا عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 107 ڈالرز کم ہوکر 4371 ڈالر ہوگیا کفیل احمد December 30, 2025 ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا 10 ہزار 7 سو روپے کی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے کا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 9174 روپے کی بڑی کمی  سے3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے کا ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 107 ڈالرز کم ہوکر 4371 ڈالر ہوگیا۔ [...] Read more...
بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئیںبیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئیں
دسمبر 31, 2025بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئیں ماہرین کے مطابق، 2025 میں بیونسے کی مجموعی دولت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے ویب ڈیسک December 30, 2025 معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے نولز کارٹر ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو گئیں ہیں۔ فوربز میگزین کی تازہ رپورٹ کے مطابق، بیونسے نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے امیر ترین موسیقاروں کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ بیونسے، جو دنیا بھر میں ’’کوئین ب‘‘کے نام سے جانی جاتی ہیں، اب ارب پتی شخصیات کی صف میں شامل ہو چکی ہیں۔ وہ اس فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار ہیں، اس سے قبل بروس اسپرنگسٹین، ریحانہ، ٹیلر سوئفٹ اور جے زیڈ بھی اس فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بیونسے کے نام ایک اور بڑا اعزاز 44  سالہ گلوکارہ نے 2025 میں اپنی کامیاب’’کاؤ بوائے کارٹر‘‘ ٹور مکمل کیا، جس سے 407 ملین ڈالر کی ریکارڈ کمائی ہوئی۔ یہ ٹور ان کے 2024 میں ریلیز ہونے والے میگا ہٹ اسٹوڈیو البم ’’کاؤ بوائے کارٹر‘‘ کے بعد شروع کیا گیا تھا، جسے عالمی سطح پر بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق، 2025 میں بیونسے کی مجموعی دولت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کی بڑی وجہ ٹورنگ، میوزک کیٹلاگ رائلٹیز اور اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہونے والی 148 ملین ڈالر سے زائد کی آمدن شامل ہے۔ [...] Read more...
دنیا کی سب سے طویل زیپ لائن تیاردنیا کی سب سے طویل زیپ لائن تیار
دسمبر 30, 2025دنیا کی سب سے طویل زیپ لائن تیار دنیا کی سب سے طویل زیپ لائن پر سوار ہونے کی قیمت 1800 رین تقریباً 100 امریکی ڈالرہے ویب ڈیسک December 30, 2025 دنیا کی سب سے طویل 2 میل لمبی زیپ لائن تیارجس پر سفر کی رفتار93 میل فی گھنٹہ  ہے۔ جنوبی افریقہ کے ویسٹرن کیپ کے اووربیرگ پہاڑوں میں کے تھری کو دنیا کی سب سے طویل زیپ لائن کا ریکارڈ حاصل ہے جو 3.2 کلومیٹر (2 میل) طویل ہے۔ زیپ لائن پلی سے جڑی ایک کیبل ہوتی ہے جو دو اونچے مقامات کے درمیان لگائی جاتی ہے یہ عموماً اسٹینلیس اسٹیل سے بنی ہوتی ہے۔ اس کا مقصد کسی شخص یا سامان کو کششِ ثقل کی مدد سے نیچے کی طرف پہنچانا ہوتا ہے، زیپ لائن کا استعمال تفریح، نقل و حمل یا لاجسٹکس کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ لائن دنیا کے سب سے بلند زیپ لائن پروجیکٹس میں سے ایک ہے جسے 2024 میں کے تھری کو ایس اے فارسٹ ایڈونچرز اور موسیل بے زیپ لائن کے مشترکہ منصوبے کے طور پر شروع کیا گیا۔ اس کی تیاری میں چھ سال کا وقت لگا، جس میں منصوبہ بندی، منظوریوں اور تنصیب کا عمل شامل تھا۔ یہ بھی پڑھیں: الینوائے کے نوجوان نے ٹوتھ پکس سے ایفل ٹاور بنا کرعالمی اعزاز اپنے نام کر لیا  اب ویسٹرن کیپ میں دنیا کی سب سے سنسنی خیز زیپ لائن موجود ہے، جو لوگوں کو اووربیرگ پہاڑوں میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ (150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک، وزن اور موسم کی حالت کے مطابق) کی رفتار سے سفر کی اجازت دیتی ہے۔ زیپ لائن پر سوار ہونے کے دوران ابتدائی طور پر رفتار دھیرے دھیرے بڑھتی ہے، لیکن کچھ ہی دیر میں رفتار تیز ہو جاتی ہے اور درخت اور پہاڑی منظر دھندلے نظر آنے لگتے ہیں۔ زیپ لائن اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ اختتام کے قریب آتے ہی رفتار خود بخود کم ہو جاتی ہے اور وہاں اسٹاف کا ایک رکن سوار کو محفوظ طریقے سے نیچے اُترنے میں مدد دیتا ہے۔ دنیا کی سب سے طویل زیپ لائن پر سوار ہونے کی قیمت 1800 رین (تقریباً 100 امریکی ڈالر) ہے، لیکن اس کے لیے کچھ شرائط ہیں۔ زیب لائن استعمال کرنے کا وزن کم از کم 40 کلوگرام، جبکہ زیادہ سے زیادہ 120 کلوگرام ہونا چاہیے، اس کے علاوہ وہ مکمل طور پر ہوش میں ہونے کے ساتھ، کسی جسمانی معذوری یا دل کے مرض میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایس اے فارسٹ ایڈونچرز اس وقت 5 کلومیٹر طویل زیپ لائن پر کام کر رہی ہے تاکہ یہ دنیا کی سب سے طویل زیپ لائن کا اعزاز برقرار رکھ سکے۔ [...] Read more...
گذشتہ 10 سالوں میں حمل کے دوران شوگر کے مرض میں خطرناک اضافہگذشتہ 10 سالوں میں حمل کے دوران شوگر کے مرض میں خطرناک اضافہ
دسمبر 30, 2025گذشتہ 10 سالوں میں حمل کے دوران شوگر کے مرض میں خطرناک اضافہ حمل کے دوران شوگر کے مرض میں خطرناک اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حفاظتی اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہو رہے۔ ویب ڈیسک December 30, 2025 امریکا میں حمل کے دوران لاحق ہونے والی شوگر کی بیماری میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق سن 2016 سے 2024 کے درمیان اس بیماری کے کیسز میں مجموعی طور پر 36 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حفاظتی اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہو رہے۔ یہ تحقیق نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے کی جس میں تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ ایسی خواتین کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا جن کے ہاں پہلی بار ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔ اس تحقیق کو ماضی کے مطالعات کے ساتھ ملاکر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ گزشتہ پندرہ برس سے مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق حمل کے دوران نال سے خارج ہونے والے کیمیائی مادے بعض اوقات جسم میں شوگر کو قابو میں رکھنے والے ہارمون کے خلاف مزاحمت پیدا کردیتے ہیں۔ جب جسم اس کمی کو پورا نہیں کر پاتا تو حمل کے دوران شوگر کی بیماری پیدا ہوجاتی ہے جس کے اثرات ماں اور بچے دونوں کی صحت پر پڑسکتے ہیں۔ اس بیماری کے نتیجے میں بچے کا وزن غیر معمولی حد تک بڑھ سکتا ہے، زچگی کے دوران پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں اور مستقبل میں ماں اور بچے دونوں میں مستقل شوگر کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ اضافہ تمام نسلی گروہوں میں دیکھا گیا تاہم مقامی امریکی، الاسکا کے رہائشی، ایشیائی اور بحرالکاہلی جزائر سے تعلق رکھنے والی خواتین میں یہ شرح خاصی زیادہ رہی۔ سن 2024 میں ہر ہزار پیدائشوں میں 137 مقامی امریکی خواتین اس مرض میں مبتلا پائی گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فرق کی وجوہات میں طرزِ زندگی، طبی سہولیات تک رسائی، معاشرتی دباؤ اور صحت کے نظام میں امتیازی رویے شامل ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کرنے والوں نے زور دیا ہے کہ حمل سے پہلے اور دوران خواتین کی صحت پر فوری توجہ دی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس بڑھتے ہوئے خطرے سے بچایا جاسکے۔ [...] Read more...
شپنگ انڈسٹری میں بڑی پیش رفت، پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز فروختشپنگ انڈسٹری میں بڑی پیش رفت، پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز فروخت
دسمبر 30, 2025شپنگ انڈسٹری میں بڑی پیش رفت، پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز فروخت شیئرز کی فروخت کے بعد پی این ایس سی کا مینجمنٹ کنٹرول نئی کمپنی کے پاس جانے کا امکان موجود ہے ویب ڈیسک December 30, 2025 پاکستان کی شپنگ انڈسٹری سے ایک اہم اور بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع وزارتِ میری ٹائم کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے 30 فیصد شیئرز فروخت کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد ادارے کے مستقبل اور انتظامی کنٹرول سے متعلق اہم تبدیلیوں کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی میں حالیہ عرصے کے دوران پانچ نئے بحری جہازوں کی شمولیت کے بعد شیئرز کی فروخت غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی تھی۔ ان حالات میں 30 فیصد حصص کی فروخت کو شپنگ سیکٹر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز ایک مقامی لاجسٹکس کارپوریشن نے حاصل کیے ہیں، جس کے پاس پہلے ہی بحری جہاز چلانے اور میری ٹائم آپریشنز کا عملی تجربہ موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے ادارے میں کارکردگی بہتر ہونے اور جدید انتظامی نظام متعارف کرانے کی امید کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 30 فیصد شیئرز کی فروخت کے بعد پی این ایس سی کا مینجمنٹ کنٹرول نئی کمپنی کے پاس جانے کا امکان موجود ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی قانونی اور انتظامی مراحل ابھی مکمل نہیں ہوئے۔ اہم پیش رفت کے باوجود نئی انتظامیہ کے پی این ایس سی کا کنٹرول سنبھالنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔ وزارتِ میری ٹائم اور متعلقہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔ [...] Read more...
2025 کی 10 عجیب و غریب ٹیکنالوجی مصنوعات، دیکھنے والے حیران رہ گئے2025 کی 10 عجیب و غریب ٹیکنالوجی مصنوعات، دیکھنے والے حیران رہ گئے
دسمبر 30, 2025سال 2025 میں ٹیکنالوجی کی دنیا نے جہاں کئی شاندار اور جدید آلات متعارف کرائے، وہیں کچھ ایسی مصنوعات بھی سامنے آئیں جنہیں دیکھ کر صارفین سوچ میں پڑگئے کہ آخر ان کی ضرورت ہی کیا تھی۔ اس فہرست میں وہ ٹیک مصنوعات شامل ہیں جو یا تو حد سے زیادہ عجیب تھیں یا بالکل غیر ضروری یا پھر محض ہنسانے کے لیے کافی تھیں۔ ایپل آئی فون پاکٹ ایپل نے فیشن برانڈ کے تعاون سے کپڑے سے بنا ایک فون ہولڈر متعارف کرایا جو گلے میں لٹکایا جاتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ اس کی قیمت اتنی زیادہ رکھی گئی کہ عام صارف حیران رہ گئے۔ یوں لگا جیسے موبائل کے لیے موزہ فروخت کیا جا رہا ہو۔ بیگ سے لٹکنے والا روبوٹ یہ ننھا بالوں والا روبوٹ بیگ کے ساتھ لگایا جاتا ہے اور بس سامنے سے گزرنے والے لوگوں کو گھورتا ہے۔ نہ بولتا ہے، نہ کام کرتا ہے اور صرف دیکھتا ہے جس سے بعض افراد کو خوف بھی محسوس ہوسکتا ہے۔ برقی نمک چمچ یہ آلہ بجلی کے ہلکے جھٹکوں سے کھانے کو نمکین محسوس کرواتا ہے اور وہ بھی بغیر نمک ڈالے۔ خیال نیا ضرور ہے مگر اکثر لوگوں کے لیے غیر ضروری ہے۔ ٹوسٹر جیسا موبائل چارجر یہ چارجر شکل میں ٹوسٹر جیسا ہے اور موبائل کی بیٹری چند سیکنڈ میں چارج کردیتا ہے مگر اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ اس سے بہتر تو عام چارجر ہی ہے۔ مصنوعی ذہانت والے پالتو روبوٹ یہ روبوٹ گھر میں گھومتے ہیں اور جذبات ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو یہ پیارے لگے مگر اکثر نے انہیں فضول شوق قرار دیا۔ خودکار مصالحہ ڈالنے والا آلہ یہ آلہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے کھانے میں مصالحہ ڈالتا ہے، حالانکہ زیادہ تر لوگ یہ کام بغیر کسی مدد کے بخوبی کرلیتے ہیں۔ برقی رولر اسکیٹس بیٹری سے چلنے والے یہ اسکیٹس رفتار کنٹرول کے ساتھ آئے مگر مہنگی قیمت اور عملی مشکلات نے انہیں سوالیہ نشان بنادیا۔ بغیر تار کے گٹار یہ ایک انوکھا موسیقی آلہ ہے جس میں تاریں نہیں ہوتیں۔ موسیقاروں کے لیے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعی گٹار ہے یا محض کھلونا۔ کیڑوں کی نگرانی کرنے والا نظام یہ نظام ایپ کے ذریعے کیڑوں کو متوجہ اور مانیٹر کرتا ہے، جسے اکثر لوگوں نے مسئلہ ڈھونڈنے والی ایجاد قرار دیا۔ کافی ٹھنڈی کرنے والی روبوٹ بلی یہ ننھی روبوٹ بلی کپ کے ساتھ لگ کر مشروب کو پھونک مار کر ٹھنڈا کرتی ہے۔ مسئلہ معمولی تھا مگر حل خاصا دلچسپ اور پیارا نکلا۔ [...] Read more...
قدرت کا حیران کن شاہکار، ہزاروں مکڑیوں کا مشترکہ دیوہیکل جال دریافتقدرت کا حیران کن شاہکار، ہزاروں مکڑیوں کا مشترکہ دیوہیکل جال دریافت
دسمبر 30, 2025قدرت کا حیران کن شاہکار، ہزاروں مکڑیوں کا مشترکہ دیوہیکل جال دریافت ایک ہی جال میں ایک لاکھ سے زائد مکڑیوں کی موجودگی نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ویب ڈیسک December 30, 2025 یونان اور البانیہ کی سرحدی پٹی پر قدرت نے ایک ایسا حیرت انگیز راز آشکار کر دیا ہے جس نے دنیا بھر کے ماہرینِ حیاتیات کو چونکا دیا۔ زیرِ زمین جنگلی حیات کے ایک سروے کے دوران ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا مکڑیوں کا جال دریافت ہوا ہے، جو سائز، ساخت اور مکڑیوں کی اقسام کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔ یہ غیر معمولی جال تقریباً 100 مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 69 ہزار مقامی ’بارن فنل ویور‘ مکڑیاں اور 42 ہزار ’شیٹ ویور اسپائڈر‘ بیک وقت آباد ہیں۔ یعنی ایک ہی جال میں ایک لاکھ سے زائد مکڑیوں کی موجودگی نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ عام طور پر سوشل مکڑیاں آبادی نما جالے بناتی ہیں جو ہزاروں مکڑیوں کا گھر ہوتے ہیں، مگر یہ جال اس لیے منفرد ہے کہ اسے مختلف اقسام کی مکڑیوں نے مل کر بُنا ہے۔ محققین کے مطابق اس سے قبل دنیا میں ایسا کوئی مشترکہ جال ریکارڈ پر موجود نہیں تھا جس میں الگ الگ نسلوں کی مکڑیاں ایک ہی ساخت میں ہم آہنگی سے رہ رہی ہوں۔ یہ دیوہیکل جال پہلی بار 2022 میں مہم جوؤں نے زیرِ زمین وائلڈ لائف سروے کے دوران دیکھا، تاہم اس کی سائنسی اہمیت اب جا کر پوری طرح سامنے آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مکڑیوں کے رویّوں، اجتماعی بقا اور قدرتی اشتراک کے بارے میں نئے سائنسی سوالات اور امکانات کو جنم دے رہی ہے۔ [...] Read more...
© 2025 اخترعباس | Theme Newspaper Eye by Wp Theme Space.