ثاقب مجید راجہ اور وسطی باغ سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان ن لیگ میں شامل

اسلام آباد(اختر نیوز)امیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ ثاقب مجید راجہ اور وسطی باغ سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان کی شمولیتی تقریب بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی کشمیر ہاوس اور باغ سے آنے والے جلوسوں سے اسلام آباد میں ٹریفک جام ستارہ مارکیٹ میں پروگرام کی جگہ کم پڑ گئی کارکنان کی پرجوش نعرے بازی پھولوں کی پتیاں نچھاور انجنئیر امیر مقام ،شاہ غلام قادر ،راجہ فاروق حیدر، مشتاق منہاس، نجیب نقی، بیرسٹر افتخار گیلانی ،نورین عارف، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی ، اسد علیم شاہ نے ہار پہناے، شرکاء کے پرجوش نعرے ،قائدین نے قائد محمد نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی کے مشن کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے عوام کی جوق درجوق شمولیت یہ بتا رہی ہے کہ ن لیگ آزادکشمیر میں نوازشریف کے ویثرن کے مطابق خدمت کے لیے آرہی ہے آج ہزاروں لوگوں کی شمولیت یہ بتا رہی ہے کہ عوام کا اعتماد مسلم لیگ ن کے پاس ہے سبسڈی کیا چیز ہے پاکستان کے سارے وسائل کشمیریوں کے لیے حاضر نوازشریف کشمیریوں سے زیادہ کشمیریوں کی فکر کرتے ہیں آزادکشمیر کے لوگ جو چاہیں گے وہ دینگے انشاءاللہ این ایف سی میں مستقل حصے سے جو وسائل ملیں گے اس سے تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی شاہ غلام قادر اور ان کی پوری ٹیم کی محنت سے نئے لوگ شامل ہوے جماعت مظبوط ہوئی آزادکشمیر میں جس ضلع میں جاتا ہوں ن لیگ اورراجہ فاروق حیدر خان کی تعمیر و ترقی کی لوگ گواہی دیتے ہیں شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر اور اس ٹیم نے آزادکشمیر کے ہر ضلع میں ن لیگ کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے صدر مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر ایک آزاد غیر جانبدار الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جو آزادانہ منصفانہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کروائے جس پر کوئی انگلی نا اٹھا سکے موجودہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے وزراء کی نظریں ہیلتھ کارڈ اور ہسپتالوں کی مشنری پر کمیشن لینے پر ہیں ایجنٹ متحرک ہیں ہم ساری سرگرمیوں سے آگاہ اگر کمیشن لیا گیا تو ہمارا ہاتھ ہوگا اور ان کا گریبان بیوروکریسی کو خبردار کرتا ہوں پیپلزپارٹی کا کارکن بن کر کام کرنے والوں کو سخت جوابدہ ہونا پڑیگا سندھ کے پیسوں سے آزادکشمیر کے عوام کے ضمیر نہیں خریدے جاسکتے انتقامی تبادلے کرنے والی حکومت کا پانچ ماہ بعد تبادلہ ہونے والا ہے پھر یہ سیر سپاٹے کرتے رہیں ، حالیہ جنگ میں ایل او سی پر بسنے والے عوام نے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا اور پاک فوج نے بھی عوام کا بھر پور ساتھ دیا ، فیلڈل مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع کے لیے کشمیری عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن انشاءاللہ تن تنہا آزادکشمیر حکومت بناے گی کارکنان محنت کریں آزادکشمیر کی 33 میں سے 20 نشستیں حاصل کرنی ہیں ہم سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرینگے ن لیگ تن تنہا حکومت بناے گی ن لیگ نے حکومت کے بجاے اپوزیشن کو خود چنا ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ آزادکشمیر کے لوگوں کی آواز بن کر آپ کے پاس جائیں گے ہم نے میرٹ قائم کیا پائیدار ترقی کی بنیاد ڈالی نوازشریف کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے حکومت پاکستان نے نا پہلے مداخلت کی نا آئندہ کریگی نئے شامل ہونے والے نظریہ کی بنیاد پر جماعت میں شامل ہوے میں بحیثیت کارکن جماعت کی کامیابی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاوں گا اور متحد ہوکر جماعت کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوے مشتاق منہاس نے کہا کہ وزیر امور کشمیر امیر مقام نے دن رات ایک کرکہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو ناقابل تسخیر قوت بنایا ہے انہوں نے ہر ضلع کا دورہ کیا کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور جماعت کو متحد کیا محمد خان اور ثاقب مجید راجہ کی شمولیت سے ن لیگ کو تقویت ملی انہیں خوش آمدید کہتے ہیں نوازشریف کی قیادت میں آمدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے راجہ ثاقب مجید نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی خالق جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا پاکستان کے ساتھ ہماری وابستگی شک و شبہ سے بالاتر ہے ہم پاکستانی پاکستان ہمارا ہے محمد شہباز شریف فیلڈ مارشل کی قیادت میں ملک نے بین الاقوامی سطح پر نام روشن کیا ن لیگ نے خدمت کی سیاست کی آزادکشمیر کے اندر بھی ن لیگ نے مثالی کام کیے ہم نظریہ کی سیاست کرتے ہیں پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ اور نظریہ پاکستان کی محافظ ن لیگ میں شمولیت باعث فخر ہے،بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان سے تعلق آج نہیں بن رہا یہ دہائیوں کا تعلق ہے جب وہ قید میں تھے تب کا تعلق ہے اور یہ اب باقاعدہ سیاسی نظم میں باندھا جارہا ہے آزادکشمیر کے اندر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مثالی حکومت کی شاہ غلام قادر سے بھی دہائیوں پر محیط تعلق ہےوہ ایک دانشور سمجھ دار اور زیرک انسان ہیں اب سیاسی میدان میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں نیشنل ڈیفنس ونیورسٹی میں بھی ان سے رابطہ رہا اب عوامی خدمت کا سفر ان کی قیادت میں شروع کیا ہے ہم نے متحد ہوکر جماعت کی کامیابی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے شمولیتی تقریب سے وزیر امور کشمیر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو شکست ہوئی آزادکشمیر کے لوگوں نے فوج کا ساتھ دیا جب ہندوستان جارحیت کررہا تھا تب میں لائن آف کنٹرول پر تھا نیلم میں پروگرام کیا پھر چکوٹھی گئے آزادکشمیر کے اندر عوام نے پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ جس جذبے اور جوش کا مظاہرہ کیا وہ ناقابل بیاں ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے فولادی عزم کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ہندوستان پوری قوت استعمال کررہا ہے مگر ان کا عزم ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا ان باہمت کشمیریوں کو پاکستانی عوام کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں کوٹلی میں دانش سکول کی منظوری بھی دیدی گئی یے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف آزادکشمیر کے معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں انہیں احسن اقبال رانا ثناءاللہ کی بھی بھرپور معاونت حاصل ہے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بھی کہا ہے کہ آزادکشمیر کے لوگوں کے لیے حکومت پاکستان کے وسائل حاضر ہیں ہماری خواہش ہے کہ تعلیم اور صحت کی مفت معیاری سہولیات آزادکشمیر کے عوام تک پہنچیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے